?️
کیا پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات جنگ کے خاتمے کی نئی امید بن سکتی ہے؟
روس اور امریکہ کے صدور ولادیمیر پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جمعرات کے روز ہونے والی طویل ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہفتوں میں ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ میں براہِ راست ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
یہ رابطہ روسی صدر کی جانب سے کیا گیا اور دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ گفتگو کے بعد ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر لکھا کہ بات چیت سازگار اور تعمیری رہی۔ کریملن کے مشیر یوری اوشاکوف نے بھی اسے بامعنی قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق، پوتن نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کامیابیوں پر مبارکباد دی، جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کامیابی یوکرین کے بحران کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنگ کے خاتمے کے بعد روس-امریکہ تجارتی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اگلے ہفتے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی ملاقات ہوگی جس کی قیادت امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر سرگئی لاوروف کریں گے۔ اسی سلسلے میں ٹرمپ اور پوتن کی بوداپسٹ ملاقات کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، پوتن اور ٹرمپ کی گفتگو نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو حیران کردیا، کیونکہ وہ امید کر رہے تھے کہ ٹرمپ سے ملاقات میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلز کی فراہمی پر بات ہوگی۔ لیکن پوتن-ٹرمپ رابطے کے بعد ان کے منصوبے متاثر ہوئے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق، یہ ملاقات یورپی یونین کے لیے ایک سیاسی دھچکا اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
ادھر امریکی خبررساں ادارہ بلومبرگ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے پوتن سے گفتگو کے دوران اپنے لہجے میں نرمی اختیار کی اور اشارہ دیا کہ وہ فی الحال یوکرین کو تاما ہاک میزائل فراہم کرنے کے حامی نہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کا کہنا ہے کہ ابھی روس اور یوکرین دونوں فریق امن معاہدے کے لیے تیار نہیں، تاہم صدر ٹرمپ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ بوداپسٹ میں ان کی پوتن سے ملاقات "تعمیری اور نتیجہ خیز ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی جنگ ممکنہ طور پر تیسری عالمی جنگ بن سکتی تھی، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ مناسب وقت نہیں کہ روس پر نئی پابندیاں لگائی جائیں، اگرچہ میں ان کے خلاف نہیں۔
اسی دوران ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان نے اعلان کیا کہ پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات کی تیاری شروع ہوچکی ہے اور ان کا ملک امن کا جزیرہ بنا رہے گا۔
دوسری جانب، روسی وزارتِ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار ولادیسلاو ماسلینکوف نے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو یوکرین میں جنگ کے خاتمے میں نہیں بلکہ اس کے جاری رہنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ہندوستانی تجزیہ کار کا ٹرمپ پر طنز
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: ہندوستان کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر اور مصنف نے سوشل
اپریل
بیلجیئم نے 2 اسرائیلی فوجیوں کا مقدمہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں بھیجا
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: بلجیم کی پبلک پروسیکیوشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں
جولائی
لانگ مارچ کے دوران جو کچھ ہوا وہ دلخراش مناظر لوگ نہیں بھولے، شہبازشریف
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستان
جنوری
آج جس مقام پر ہوں اس میں والد یا فیملی کا کوئی کردار نہیں، مومل شیخ
?️ 16 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کا کہنا ہے
اپریل
عمران خان کا پشاور میں 13 دسمبر کو ’عظیم الشان اجتماع‘ کا اعلان
?️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر
دسمبر
سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو جوابی خط
?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد
اپریل
نیٹو مولڈووا کو ہڑپ کرنے کے درپے!
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مولڈووا
دسمبر
ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت
?️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر
جولائی