?️
سچ خبریں: روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو میں یوکرین کی ممکنہ رکنیت ماسکو کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بنے گی جبکہ اس سے کیف کی سکیورٹی میں اضافہ نہیں ہوگا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی ممکنہ رکنیت کیف کے لیے کوئی حفاظتی ضمانتیں پیدا نہیں کرتی، ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ روس کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔
پیوٹن نے کہا کہ ہم نے نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کے بارے میں کئی بار بات کی ہے اور دہرایا ہے کہ یہ مسئلہ ماسکو کی سلامتی کے لیے واضح طور پر خطرات کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہماری فوجی کاروائیوں کی ایک وجہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کا خطرہ ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ مسئلہ یوکرین کی سلامتی میں اضافہ نہیں کرے گا۔
روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کو سکیورٹی کی ضمانت کا حق حاصل ہے لیکن اسے دوسرے ممالک کے لیے سکیورٹی کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کیوں امریکہ یوکرین کے نیٹو میں شامل ہونے کے خلاف ہے؟
پیوٹن کے مطابق ماسکو یوکرین کے لیے سکیورٹی کی ضمانتوں پر بات چیت اور مذاکرات کا مخالف نہیں ہے، انہوں نے تاکید کی کہ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنی سلامتی کے بارے میں یقین رکھنے کا حق حاصل ہے اور بلاشبہ اسے یہ حق بھی حاصل ہے کہ وہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنے راستے کا انتخاب کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملک کی سلامتی کو حاصل کرنا دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے،یاد رہے کہ لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ اس اتحاد کے رہنماؤں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے کہا کہ وہ خود پر قابو رکھیں۔ خاص طور پر جب انہوں نے نیٹو پر کڑی تنقید کی اور اس فوجی اتحاد پر یوکرین کی رکنیت کو ٹالنے کا الزام لگایا۔
مزید پڑھیں: نیٹو میں شمولیت کی دعوت دیے جانے کے بعد یوکرین کے بحران میں شدت:ہنری کسنجر
ایک سخت تنقید میں زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی دعوت یا رکنیت کے لیے ٹائم ٹیبل طے نہ کرنا غیر معمولی اور مضحکہ خیز ہے۔
کہا جاتا ہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس میں شریک امریکی وفد زیلنسکی کے بیان سے کافی ناراض ہوا اور یہاں تک کہ اس ملک کے صدر جو بائیڈن نے بھی نیٹو کے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔


مشہور خبریں۔
مصری فوجی نے صہیونی فوج کی ہوا کیسے نکالی
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:مصر اور مقبوضہ علاقوں کے سرحدی مقامات پر نیتسانا کراسنگ (العوجہ)
جون
ریاض میں کابل اسلام آباد مذاکرات کے نئے دور کے انعقاد کا امکان
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: پاکستانی نیوز ویب سائٹ "ڈپلومیٹک انسائٹ” نے افغانستان اور پاکستان کے
دسمبر
مسلح انتفاضہ کو تمام خطوں میں پھیلانےکی ضرورت
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد
اکتوبر
وہ جرنیل جو یوکرین میں جنگ ختم کر سکتے ہیں
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین کے سابق صدر کے مشیر کا خیال ہے کہ
فروری
اسد عمرنے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
جولائی
عراق میں امریکی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی اتحاد کے ایک لاجسٹک قافلے کو سڑک کنارے
فروری
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے عالمی برادری پر شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 26 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوبریاض منصور نے
جولائی
ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ صیہونی ماہرین کی وارننگ
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی ماہرین نے مقبوضہ فلسطین میں نئے محاذوں کے کھلنے
ستمبر