?️
سچ خبریں: فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کی جنگ میں براہ راست مداخلت سے گریز کرنا چاہتا ہے لیکن روس کو بہت آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے یہ مداخلت ضروری ہو سکتی ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ پیرس یوکرین کی جنگ میں براہ راست مداخلت کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن اگر روس نے بہت زیادہ پیش قدمی کی تو فرانس کی براہ راست مداخلت ضروری ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا فرانس یوکرین میں خصوصی فوجی دستے بھیجنے والا ہے؟
ایکس پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں، میکرون نے ایک سوال کہ کیا فرانس جنگ میں داخل ہونے جا رہا ہے؟۔کے جواب میں کہا کہ اگر روس جیت گیا تو یورپی یونین اپنی تمام ساکھ اور سلامتی کھو دے گی، یوکرین میں ہمارا مستقبل اور سلامتی خطرے کے دہانے پر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر روس بہت زیادہ پیش قدمی کرتا ہے تو یورپی یونین کے ممالک کو کیف کو فوجی ساز و سامان کی فراہمی کے علاوہ براہ راست کارروائی کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ اس لیے میں دل سے امید کرتا ہوں کہ ہمیں جنگ میں نہیں جانا پڑے گا، فرانس ایک امن پسند طاقت ہے حالانکہ اسے امن کے تحفظ کے لیے خود کو مسلح کرنا چاہیے، اگر ہمارے مفادات کو خطرہ لاحق ہو تو مداخلت اب بھی میز پر ایک آپشن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھی ہمیں اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ جانا پڑتا ہے اور قابل اعتماد ہونا پڑتا ہے اور یہ کہنا پڑتا ہے کہ اگر آپ ہمارے مفادات اور سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں تو میں مداخلت کو مسترد نہیں کروں گا۔
مزید پڑھیں: کیا فرانس یوکرین میں فوج بھیجے گا؟میکرون کی زبانی
میکرون کے بیانات یوکرین میں فوج بھیجنے کے امکان کے بارے میں ان کے سابقہ بیانات کی عکاسی کرتے ہیں، فروری میں، انہوں نے یوکرین میں نیٹو فوج بھیجنے کے امکان کو رد نہیں کیا، یہ دعویٰ کیا کہ اگر یوکرین ناکام ہوا تو یورپی یونین کی ساکھ صفر ہو جائے گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر، سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اس وقت پیٹ کے امراض کی وباؤں کی
مئی
صیہونیوں کا ریڈ کراس کے عملے پر حملہ
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی آبادکاروں نے مغربی کنارے میں ریڈ کراس کے عملے پر
اکتوبر
اسلام آباد: چیف جسٹس سے اپوزیشن کے وفد کی ایک گھنٹے طویل ملاقات
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے
فروری
صیہونی اخبار کا فلسطینی مجاہدین کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے
مئی
دنیا بھر میں صیہونی سفارتخانوں میں ہائی الرٹ
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ہندوستان میں اپنے سفارت خانے کے سامنے دھماکے
جنوری
انتظامات ہوگئے ہیں جلد امریکا روانہ ہوں گے: زرین غزل
?️ 14 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، کامیڈین و میزبان عمر شریف کی اہلیہ
ستمبر
غزہ کا مستقبل کا حکمران کون ہے؟
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کی گھنٹی بجنے سے غزہ انتظامیہ
جنوری
پاکستان کی حکومت کتنی چلے گی؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان امت انسٹی ٹیوٹ کے سکیرٹری جنرل نے پاکستانیوں میں
مارچ