🗓️
سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب غزہ کی پٹی میں موجود متعدد صیہونی قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایک ہفتے کی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب نے دوحہ حکام کو مطلع کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں موجود 40 قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر رضامندی کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی وزارت جنگ کا ہیڈ کوارٹر قیدیوں کے اہل خانہ کے گھیرے میں
گزشتہ چند گھنٹوں میں خبر رساں ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ عنقریب مصر روانہ ہونے والے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ ہنیہ کے مصر کے دورے کا مقصد جنگ بندی پر بات چیت کرنا ہو گا۔
اس سفر کی مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم فلسطینی مزاحمت تحریک اس سے قبل جنگی حالات میں قیدیوں کے کسی بھی تبادلے کو مسترد کر چکی ہے۔
اسرائیل کے چینل 12 نے کل رات اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے اہم، سنجیدہ اور گہرائی سے بات چیت جاری ہے لیکن ابھی تک ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
قبل ازیں عبرانی زبان کی ویب سائٹ Yediot Aharonot نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، یہ جاننے کے باوجود کہ ایسا معاہدہ تل ابیب کے لیے مہنگا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی قیدی کیسے رہے؟؛ صہیونی میڈیا کی زبانی
درایں اثنا اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے منگل کو کہا کہ اسرائیل باقی قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت میں پیپلزپارٹی کی عدم شمولیت، کئی وزارتیں اور ڈویژنز وفاقی وزرا سے محروم
🗓️ 18 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی
نومبر
جسٹس قاضی فائز عیسی کی طبعیت ناساز ہو گئی ۔
🗓️ 29 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اور اہلیہ سرینا عیسی
جولائی
ترکی میں دہشت گردی کے الزام میں سیکٹروں افراد گرفتار
🗓️ 23 جون 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے متعدد صوبوں میں بیک وقت کاروائیوں کے
جون
بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں، اویس لغاری
🗓️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے
اکتوبر
مصر کی الازہر ینیورسٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی
🗓️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کی الازہرینیورسٹی نے سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب
جنوری
انصار اللہ پیچھے نہیں ہٹے گی کچھ اور سوچو:امریکہ کا سعودی عرب کو حکم
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کے حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب
نومبر
اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی
🗓️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایک اور بڑی
دسمبر
سعودی خاتون کو قید کی سزا
🗓️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب انصاف اور آزادی کا مطالبہ کرنے والی
اکتوبر