?️
سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے ریاض فرانسیسی جنگی طیاروں کو خریدنا چاہتا ہے جس کی وجہ امریکی ہتھیاروں سے اس کا عدم اطمینان ہے۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریاض فرانسیسی جنگی طیاروں کو خریدنے کے لیے کوشاں ہے جس کی وجہ امریکی ہتھیاروں پر اس ملک کا عدم اطمینان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی پارلیمنٹ میں سعودی عرب کو اسلحہ کی فراہمی کے خلاف بل پیش
امریکی اخبار بزنس انسائیڈر نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فرانسیسی جنگی طیاروں کو خریدنے کی خواہش امریکہ سے ملنے والے ہتھیاروں پر اس ملک کے عدم اطمینان کو ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور دیگر مغربی ممالک شاید مستقبل میں ریاض کو فوجی ساز و سامان فراہم نہ کریں،رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ اکتوبر میں تیل کی پیداوار میں کمی کے بعد امریکی قانون سازوں نے ایک ایسا قانون تجویز کیا جو سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روک دے گا، جس سے ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر جرمنی نے بھی گزشتہ جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب کو یورو فائٹر ٹائفون جنگی طیاروں کی ترسیل کی اجازت نہیں دے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور جرمنی کے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے سے انکار کے پیش نظرفرانس کے رافیل لڑاکا طیارے ریاض کے لیے ایک پرکشش آپشن ہو سکتے ہیں، خاص طور پر چونکہ روسی یا چینی لڑاکا طیاروں کی خریداری امریکی پابندیوں کا باعث بنے گی لہذا رافیل کی طرف سعودی عرب کا رخ بدلنا زیادہ منطقی ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے معاہدے پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق بادشاہوں کے دور میں ریاض امریکہ کو ایک مضبوط اتحادی کے طور پر دیکھتا تھا لیکن اب یہ صورت حال نہیں رہی۔
فرانسیسی اخبار La Tribonne نے گزشتہ دسمبر میں لکھا تھا کہ سعودی عرب 100 سے 200 Dassault Rafale لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے تیار ہے۔


مشہور خبریں۔
بی بی سی کے پریزینٹر نے ٹرمپ کے قتل کی دھمکی دی!
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: ایک پیغام میں، بی بی سی ورلڈ نیٹ ورک کے
جولائی
افغانستان دنیا کے سب سے زیادہ بھوکے ممالک میں سے ایک
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: سیو دی چلڈرن نامی بچوں کے لیے انسانی امداد کی
دسمبر
بلوچستان میں ہونے والی سیاسی پیش رفت نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے
?️ 15 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بڑی سیاسی
ستمبر
غزہ کے مستقبل کے لیے واشنگٹن کے خواب
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:واللا نیوز نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان
دسمبر
کرم میں جنگ بندی کے بعد معمولات زندگی بحال، اسکول بھی کھل گئے
?️ 3 دسمبر 2024کرم ایجنسی: (سچ خبریں) ضلع کرم میں کئی دن تک جاری مسلح
دسمبر
صنم ماروی کا تیسری شادی کا اعتراف
?️ 7 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ
ستمبر
اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
?️ 8 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
ستمبر
من پسند تعیناتیوں، ترقیوں کیلئے کوشاں نادرا کے 1500 ملازمین کے گرد گھیرا تنگ
?️ 7 نومبر 2022 اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے 1500
نومبر