کیا داعش طالبان کی بھی دشمن ہے؟

طالبان

?️

سچ خبریں: طالبان کی وزارت داخلہ نے حج سے واپسی کی تقریب کے دوران داعش کے طالبان پر حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں خبردار کیا۔

انڈیپنڈنٹ اخبار کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کی وزارت داخلہ نے اس گروہ کے پولیس کمانڈروں کو خبردار کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ حج کی تقریب سے واپس آنے والے عہدیداروں اور کمانڈروں پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ گروہ خودکش حملوں اور بم دھماکوں سے طالبان عہدیداروں کو قتل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے لہذا ان ممکنہ حملوں کو روکنا ضروری ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر، داعش کئی صوبوں میں امارت اسلامیہ کے عہدیداروں، گورنروں، سربراہوں اور انتظامی اور فوجی اہلکاروں پر حملے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں داعش پر قابو پا لیا گیا ہے: طالبان وزیر خارجہ

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ داعش ہماری تقریبات میں بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے حملے کرے گی،طالبان کی وزارت داخلہ نے اس گروپ کے تمام پولیس کمانڈروں سے کہا ہے کہ وہ داعش کے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں اور اپنی سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔

قابل ذکر ہے کہ طالبان کے بعض حکام کے اس دعوے کے باوجود کہ افغانستان میں داعش کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، یہ گروہ اب بھی افغانستان میں وقفے وقفے سے کاروائیاں کر رہا ہے۔

ایک ماہ قبل، داعش دہشت گرد گروہ نے شمالی افغانستان میں ایک مہلک دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی، اس حوالے سے ایک افغان سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ داعش نے اس ملک کے شمال میں صوبہ بدخشاں کے نائب گورنر کی قرآن خوانی کے پروگرامکو نشانہ بنایا ہے۔

اس واقعے سے تین روز قبل، افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں ایک خودکش بم دھماکے میں نائب گورنر اور طالبان کے سربراہ مولوی نذر احمدی ہلاک ہو گئے تھے،صوبہ بدخشاں کے صدر مقام فیض آباد میں ہونے والے اس حملے میں نائب گورنر ایک اور شخص کے ساتھ مارا گیا۔

بدخشاں کے مقامی عہدیداروں میں سے ایک معز الدین احمدی نے کہا کہ اس دھماکے میں چھ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے، اور یہ واقعہ فیض آباد کے نئے شہر میں ایک موٹر سائیکل بم حملے کے نتیجے میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں داعش کو بڑھانے کے لیے امریکی کوششوں کا ایک نیا دور

یاد رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ موسم گرما میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغانستان میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت میں اضافے سے متعلق بعض خبروں کی اشاعت کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش کے اضافے کا اندازہ غلط اور حقیقت سے بعید ہے۔

مشہور خبریں۔

سلمان خان کی کورونا ویکسین سے متعلق اہم ویڈیو

?️ 18 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے کورونا ویکسین سے متعلق

وزیر اعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کو بڑی خوشخبری سنائیں گے

?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا

وزیر اعظم کا اہم بیان، داسو ڈیم سے ملک کو سستی بجلی ملے گی

?️ 18 جون 2021پشاور(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ داسو ڈیم سے

عاطف اسلم نے غزہ کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کردیے

?️ 22 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور گلوکار عاطف اسلم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

نیتن یاہو کابینہ کا زوال قریب؛صہیونی تجزیہ کار کی پیش گوئی

?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی صحافی آمیت سیگال نے انکشاف کیا ہے کہ شاس

ایران اور روس نے مغرب کے خلاف ایک نیا اتحاد بنا لیا ہے: نیوز ویک

?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں:    گزشتہ دنوں ترکی اور روس کے صدور کے دورہ

خضدار میں بچوں پر حملہ فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل

ٹرمپ نے کانگریس پر حملے کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی تحریک قرار دیا

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے