?️
سچ خبریں: معروف امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ تائیوان کی فوج کئی وجوہات کی بنا پر چینی فوج کے حملے کی صورت میں اپنے دفاع کے لیے تیار نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ تائیوان پرانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہا ہے۔
معروف امریکی تھنک ٹینک رینڈ کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تائیوان چینی فوج کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،تھنک ٹینک کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ تائیوان کو چین کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تائیوان کے سلسلے میں چین اور امریکہ کی جنگ، واشنگٹن کے لئے خطرہ
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تائیوان کے رہنماؤں کو اس جزیرے پر چین کے حملے پر شک وتردید ہے، تائیوان کے رہنماؤں کا خیال ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان کے ساتھ الحاق کی کوششیں فوجی کاروائی کے بجائے اقتصادی طور پر کی جائیں گی۔
سابق امریکی سکیورٹی اہلکار اور ہیریٹیج تھنک ٹینک کے کنسلٹنٹ الیکس ویلز گرین نے اس تشخیص کو تباہ کنقرار دیا،240 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تائیوان دفاع پر خاطر خواہ خرچ نہیں کرتا اور اپنی زیادہ تر رقم فرسودہ نظاموں پر خرچ کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تائیوان کی فوج بہت سی وجوہات کی بنا پر کسی بڑے چینی فوجی حملے کے خلاف دفاع کے لیے تیار نہیں ہے اس لیے کہ تائیوان پرانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو امریکہ نے تائیوان کو 345 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کے امدادی پیکج کی پیشکش کی نیز امریکی کانگریس نے تائیوان کے لیے ہنگامی دفاعی اخراجات میں 1 بلین ڈالر کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ تائیوان کو چین کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے ،تاہم اس کے حکام علیحدگی کے دعوے کرتے ہیں جنہں دنیا کے ممالک اور اقوام متحدہ تسلیم نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں: کیا تائیوان نئی عالمی جنگ کا نقارہ بجائے گا؟
یاد رہے کہ بیجنگ نے ہمیشہ تائیوان کے نمائندوں اور مغربی حکام کے درمیان کسی بھی رابطے کی مخالفت کی ہے، خاص طور پر ان ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی یا فوجی حکام جن کے ساتھ بیجنگ کے سفارتی تعلقات ہیں، اس کا کہنا ہے کہ یہ دورے متحدہ چین اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
?️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ،
اپریل
یوم القدس کے موقع پر صہیونی فوج کی چھٹی ریزرو بٹالین کی کال
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے آج صبح اعلان کیا کہ ریزرو فورسز
اپریل
وائٹ ہاؤس نے بھی صحافیوں کی رسائی محدود کر دی، آزادی صحافت پر خدشات میں اضافہ
?️ 1 نومبر 2025وائٹ ہاؤس نے بھی صحافیوں کی رسائی محدود کر دی، آزادی صحافت
نومبر
دل بڑا کریں، وزیراعظم والا چکر چھوڑیں، صدر بن جائیں‘
?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین
جنوری
چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے
مئی
استقامتی محاذ کو مضبوط کرنے میں ایران، شام اور حزب اللہ کا اہم کردار ہے:حماس
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:غزہ میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اپنی تقریر
اپریل
صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے مخالفین کا مظاہرہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے مخالفین نے ان کی رہائش گاہ
دسمبر
یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین
مارچ