چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان میں چینی سفیر ماشا جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا، چینی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

محسن نقوی نے چینی سفیر کا وزارت میں خیر مقدم کیا جبکہ چینی سفیر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کی تیاریوں اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سےگفتگو کی گئی، دونوں فریقین نے بشام واقعے کی تحقیقات میں پیشرفت کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بشام واقعہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے اور اس واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وفاقی وزیر نے سفیر کو بتایا کہ انہوں نے لاہور اور کراچی میں چینی قونصل خانوں کا دورہ کیا اور قونصل جنرل سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ چینی قونصل جنرل نے چینی شہریوں کے لیے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی سازش کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور کوئی دشمن انہیں نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، غیر ملکی کرنسی بحران، اسٹاک ایکسچینج میں 523 پوائنٹس کی کمی

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کے بینچ مارک ’کے ایس

ہم خانہ جنگی سے ایک قدم دور ہیں: صہیونی میڈیا

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ماریو اخبار نے صہیونی صحافی بین کسپیت کے حوالے سے لکھا

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات

?️ 21 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور

کیا ایران اور حزب اللہ نے امریکہ کو ڈیڈ لائن دی ہے؟

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: رائے الیوم اخبار کے ایڈیڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ

بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دے دیا

?️ 15 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای

کورونا وائرس کی نئی قسم “ایلفا” کے تیزی سے پھیلنے پر اہم  تحقیق

?️ 8 جون 2021لندن (سچ خبریں) کورونا وائرس کی نئی قسم "ایلفا” کے تیزی سے

سید حسن نصراللہ کی شہادت

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے سکریٹری جنرل سید

مصر اور امریکہ کے درمیان شدید ترین کشیدگی

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:مصری ذرائع نے مصر اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے