?️
سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے ایک امیدوار نے اس ملک کے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدے پر تنقید کی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار رون ڈسانائٹس نے نے اس ملک کے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلہ میں ہونے والے معاہدے پر تنقید کی۔
یاد رہے کہ کچھ ایرانی ذرائع نے جمعرات کے روز تہران اور واشنگٹن کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کے لئے جاری کردہ اطلاعات کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے: مسقط
واضح رہے کہ سب سے پہلے نیو یارک ٹائمز نے اطلاع دی کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں قصوروار ثابت ہونے والے ایرانی قیدیوں کی رہائی کے بدلے پانچ امریکی قیدیوں کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔
مذکورہ اخبار نے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ ایرانی تیل کے تقریبا 6 بلین ڈالر کے اثاثے بھی جاری کیے جائیں گے۔
ایرانی ذرائع نے بتایا کہ اس ملک کے اثاثے قطر میں اکاؤنٹس میں منتقل کیا جا رہے ہیں اور اسے ون یونٹ (جنوبی کوریا کے پیسے) سے یورو میں تبدیل کرنے کے لیے معاہدہ ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے اس معاہدے کے باعث امریکی صدر جو بائیڈن کو ریپبلکن سیاستدانوں اور متعدد شخصیات کی تنقید کا سمامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
رون ڈسانتیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں لکھا کہ بائیڈن نے شرمناک انداز میں ایران کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اور یرغمال بنائے جانے کے لئے ایران کو انعام دینے سے مزید یرغمالیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
اپنے پیغام کے ایک اور حصے میں انہوں نے لکھا کہ بائیڈن کو تباہ کن اور جنونی معاہدوں کے حصول کو روکنا چاہئے جو ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کے ساتھ ایران کے خلاف کھڑے ہوں اور ایران کے تباہ کن اثر و رسوخ کو ختم کریں۔
ریپبلکن کے دیگر ممبروں نے بھی بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنایا، سابق امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ کہ ایران کو امریکیوں کو یرغمال بنانے سے فائدہ نہیں ہونا چاہئے۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ایک سینئر ممبر جم رچ نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اگرچہ میں بلاجواز پکڑے جانے والے امریکیوں کی واپسی کا خیرمقدم کرتا ہوں لیکن ایرانی اثاثوں کے6 بلین کی رہائی سے اس حکومت کے عسکریت پسندی کے لئے یرغمال بنائے جانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے
ستمبر
عمران خان کسی کی بھی غیر قانونی سفارش نہیں کریں گے:فواد چوہدری
?️ 22 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال
مئی
روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کے قریب
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:سیٹلائٹ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ روسی افواج یوکرین کے
مارچ
انسٹا گرام اور فیس بک صارفین کو اب فیس ادا کرنی پڑے گی
?️ 30 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام
ستمبر
ٹرمپ کو بھی نیٹو برداشت نہیں
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے جو
جولائی
امریکی صدارتی انتخابات کے بارے میں بائیڈن کا بیان
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں ہونے والے انتخابات میں
نومبر
وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ آذربائیجان کے
مارچ
اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال، ایشیا کے بڑے بینک نے 4 ہزار ملازمتیں ختم کردیں
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں: سنگاپور کے بڑے بینک ڈی بی ایس نے تقریبا چار
فروری