?️
سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رکن اور اس تحریک کے عسکری ونگ قدس بٹالین کے میزائل یونٹ کے کمانڈر نے خانیونس پر اسرائیل کے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
اسلامی جہاد تحریک نے اس بیان میں تاکید کی کہ رہائشی مکانات پر بمباری کرکے دہشت گردی کی پالیسی دشمن کو شکست نہیں دے گی اور آئندہ حملے اس کی کمزوری اور نا اہلی کو ظاہر کر دیں گے۔
اس تحریک نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ قدس بٹالین کے میزائل یونٹ کے کمانڈر کی شہادت سے میزائل حملوں کو روکا نہیں جائے گا، اس تحریک نے اعلان کیا کہ قدس بٹالین قابض حکومت کے خلاف فائر کی رینج کو وسعت دینے اور بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب اسلامی جہاد تحریک کے رہنماوں میں سے ایک خمیس الہیثم نے بھی المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شہید علی حسن غالی کا قتل لا جواب نہیں رہے گا ۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگجوؤں نے اپنے تازہ ترین جرم میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے قصبے حمد میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے دوران کم از کم 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ایک رہائشی کمپلیکس پر حالیہ حملے میں فوجی کونسل کے رکن اور قدس بٹالین کے راکٹ یونٹ کے کمانڈر علی حسن غالی کو شہید کر دیا۔ اس مجرمانہ حملے میں اس استقامتی کمانڈر کا بھائی بھی شہید ہوا۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کو کوئی بھی خلعِ سلاح نہیں کر سکتا:مصری تجزیہ کار
?️ 27 نومبر 2025 حزب اللہ کو کوئی بھی خلعِ سلاح نہیں کر سکتا:مصری تجزیہ
نومبر
صیہونی دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف جذبات کے تسلسل میں یونانی
جنوری
فرانس کے نئے وزیراعظم کا 27 دن بعد استعفیٰ ؛ وجہ ؟
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: سیباسٹین لی کورنو، فرانس کے نئے وزیراعظم نے اس عہدے
اکتوبر
اسرائیل نے دو سالہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار کو چھپایا ہے
?️ 8 اکتوبر 2025اسرائیل نے دو سالہ غزہ جنگ میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار
اکتوبر
امریکی کانگریس ارکان کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط
?️ 20 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز
نومبر
وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر کے قبضے پر ٹرمپ کا ردعمل
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد
دسمبر
اردوغان کی دو اسٹریٹیجک غلطیاں :ترک تجزیہ کار کا تجزیہ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:کئی دنوں سے اردوغان کی بیماری اور سستی کی خبروں نے
اپریل
ٹک ٹاک پر پابندی ختم
?️ 1 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد
اپریل