?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ کسی میں بھی اتنی ہمت اور جرأت نہیں کہ ایرانی سرحدوں کے قریب آسکے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ کسی طاقت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سمندری اور زمینی سرحدوں اور اس سرزمین کی ارضی سالمیت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی جرات اور ہمت نہیں ہے۔
یہ بات ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے پیر کے روز ایران کے شمالی شہر رشت میں اپنی ایک تقریر میں کہی،انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت بھی اسلامی جمہوریہ کا مقدس پرچم دنیا کے کھلے پانیوں میں اٹھایا گیا ہے جو ہمارے جوانوں کی سائنس، طاقت، صلاحیت اور صنعت کی علامت ہے۔
ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی ملک کو اس سرزمین کے پانی اور مٹی کی ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ہے اور سب اس قوم اور نظام کی طاقت اور اقتدار سے آگاہ ہیں،انہوں نے بین الاقوامی کھلے پانیوں میں ایرانی بحری جہازوں کی سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کے کھلے پانیوں میں ایرانی بحری جہازوں کی سکیورٹی فراہم کرتے ہیں اور اب تک پانچ ہزار بحری جہازوں کے لیے 150 اسکارٹ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں
ستمبر
افغانستان کے مسئلے میں غیر ملکی مداخلت مسترد
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل اجلاس
جنوری
طاقتور شمسی طوفان زمین سے ٹکرا گیا، روشنی کے حیرت انگیز نظارے
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: دو دہائیوں میں اب تک کا سب سے طاقت ور
مئی
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
کیلیفورنیا یونیورسٹی کے طلباء کا فلسطین کی حمایت میں اہم کارنامہ
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم
فروری
سیاسی بحرانوں سے نجات کے لیے سیاسی قیادت کو چاہیئے کہ بند گلی سے باہر آئے
?️ 25 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں
مئی
ہم سلامتی کونسل کو اسرائیل کے سامنے خاموش نہیں رہنے دیں گے: روس
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
نومبر
پی ڈی ایم کے پاس اب کوئی حکمت عملی نہیں:پیپلز پارٹی
?️ 19 مارچ 2021اسلام اباد( سچ خبریں) اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں سے متعلق پاکستان پیپلز
مارچ