کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ

کرکٹ

🗓️

سچ خبریں:افغانستان کے دار الحکومت کابل کے انٹرنشینل کرکٹ اسٹیڈیم میں شپیزا کرکٹ لیگ ٹی 20 میچ کے دوران دھماکہ ہوا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے،افغان میڈیا کے مطابق کابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکہ اس وقت ہوا جب شپیزا کرکٹ لیگ کا ٹی 20 میچ جاری تھا،دھماکے کے وقت بینڈ عامر ڈریگن اور پامیر زلمی کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا ،حملے کے وقت اقوام متحدہ کے اہلکار بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے تاہم کھلاڑیوں اور دیگر اسٹاف کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شپیزا کرکٹ لیگ 2013 میں افغانستان کرکٹ بورڈ کی جاب سے شروع کی گئی تھی،افغان میڈیا کے مطابق یہ حملہ مبینہ طور پر طالبان حکومت کی مخالفت کرنے والے آئی ایس گروپ کی جانب سے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دھماکہ کابل میں گوردوارہ کارتے پروان کے گیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے دو دن بعد ہوا ہے،اس سے قبل گوردوارے میں ہونے والے دھماکے میں سکھ برادری کے ایک رکن سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے،یاد رہے کہ مئی میں کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں ہونے والے بم دھماکوں میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا شام کے خلاف کچھ پابندیاں معطل کرنے کا فیصلہ

🗓️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:یورپی یونین شام کے خلاف توانائی، نقل و حمل اور

اسلام کا سب سے بڑا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ

🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے

عراقی کوروانا اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی

🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر ناصریہ

ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ

🗓️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:  آج بدھ کی صبح پانچ بجے یوکرین کی افواج نے

یمن جنگ میں ریاض کی غلط فہمیاں اور علاقائی حیثیت کے لیے سعودی عرب کا ناقابل واپسی راستہ

🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے

پاکستان نے عالمی دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا الزام مسترد کردیا

🗓️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے واڈوڈارا میں دئیے

دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتوں نے مخالفت کی

🗓️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں قومی اسمبلی 249 کے ضمنی انتخاب میں

اگر میں جیتا نہیں تو خون کی ندی بہا دوں گا : ٹرمپ

🗓️ 17 مارچ 2024سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے