سچ خبریں:صیہونیوں نے آخرکارا عتراف کر لیا کہ ڈیمونا ایٹمی پلانٹ میں تباہی کا سبب شام سے آنے والے میزائل تھے۔
صیہونی حکومت سے وابستہ نیوز ایجنسی bhol کی رپورٹ کےمطابق ڈیمونا ایٹی سائٹ کے عہدہ داروں نے پہلی بار سائٹ کےتابکار مادے کے رساو کے بارے میں اعتراف کیا ہے،صیہونی ایٹمی تونائی ایجنسی سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈیمونا میں تابکار مادے کا رساو شام سے داغے جانے والے میزائلوں کے دھماکوں کی وجہ سے ہوا،انھوں نے مزید کہا کہ میزائلوں کے لگنے سے ہونے والے دھماکے کی وجہ سے سینٹرفیوج میں خرابی ہوگئی جس کے نتیجہ میں تابکار مادے کا کچھ حصہ باہر نکل گیا۔
Bhol نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ سینٹرفیوجز کے نزدیک ہونے کی وجہ سے متأثر ہونے پر ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے کچھ ملازمین اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم تابکار مادے کے رساو پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے نیز متأثرہ علاقوں کو صاف کر لیا گیا ہے۔