چین اور روس کا امریکی پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون

روس

?️

سچ خبریں:چین اور روس امریکہ اور یورپی گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
این پی آر کی رپورٹ کے مطابق چین اور روس امریکہ اور یورپی گلوبل پوزیشننگ سسٹم کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ تعاون شروع ہو گیا ہے،چین نے اس سے قبل روس کے ساتھ اپنی سرزمین پر روس کے GLONASS گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے زمینی اسٹیشنوں کی نگرانی پر اتفاق کیا ہے جس کے بدلے میں ماسکوچین کے Baidu سیٹلائٹ سسٹم کے لیے زمینی اسٹیشن تعینات کرنے پر راضی ہوا۔

واضح رہے کہ یہ سیٹلائٹس امریکی GPS اور یورپی گیلیلیو کے ساتھ، گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کا حصہ ہیں جبکہ چین کا بیڈووی سسٹم 35 سیٹلائٹس کے ساتھ سویلین اور فوجی استعمال کرنے والوں کے لیے درست جغرافیائی مقامات فراہم کرتا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے نیوز ویک کو بتایا کہ دنیا کی موجودہ صورتحال روس اور چین سے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کی متقاضی ہے لیکن وہ اس تعاون میں کسی جغرافیائی سیاسی اہداف کو حاصل نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو کے برعکس ہم کسی بھی آزاد ملک کے خلاف کوئی جیو پولیٹیکل اہداف حاصل نہیں کرنے کی کوشش میں نہیں ہیں،انتونوف نے مزید کہاکہ روسی خارجہ پالیسی کا ہدف بین الاقوامی تعلقات میں ایک پائیدار اور مستحکم نظام کی تشکیل ہے جس کی بنیاد مساوات، باہمی احترام اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے قوانین اور اصولوں پر مبنی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعلی پنجاب کا  بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

?️ 12 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے قدرتی

ایف بی آر کا سسٹم ہیک کئے جانے کا انکشاف

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کا سسٹم7دنوں

بیرونی قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ

?️ 1 مارچ 2021ملتان {سچ خبریں} شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

یمن نے اسرائیل کے دفاعی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی رجیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 14 نے اعتراف

لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا

?️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں ) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک

پاکستان افغانستان کی خواتین کی تعلیم کے لئے پوری کوشش کرے گا

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے

200 ممتاز امریکی وکلاء کی دی ہیگ میں اسرائیل مخالف پٹیشن کی حمایت

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے 200 نامور ماہرین تعلیم اور انسانی حقوق کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے