?️
سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہ ہونے کے پیش نظر اس عدالت کے فیصلے بھی اس ملک کے لیے کوئی قانونی جواز نہیں رکھتے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے روس کے صدر کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد اس ملک کی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آیا،روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے روس کے لیے کوئی قانونی معنی نہیں رکھتے۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یاد دلایا کہ روس بین الاقوامی فوجداری عدالت کے قیام سے متعلق معاہدے کا فریق نہیں ہے جس کے نتیجے میں اس پر اس عدالت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یوکرین میں جنگی جرائم کے الزام میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے ہیں جبکہ ماسکو نے ہمیشہ روسی افواج کے خلاف یوکرین کے ساتھ ایک سال سے جاری جنگ کے دوران جرائم کے ارتکاب کے الزامات کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ اس بین الاقوامی عدالت نے روسی صدر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیوٹن پر یوکرینی بچوں کو غیر قانونی طور پر ملک بدر کرنے اور اس ملک کے باشندوں کو غیر قانونی طور پر روسی فیڈریشن میں منتقل کرنے کا شبہ ہے۔


مشہور خبریں۔
لانگ مارچ کی صورتحال
?️ 25 مئی 2022(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی
مئی
یمن میں امریکی اور صیہونی جاسوسی کی ناکامی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق اس ملک
مئی
اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک
اکتوبر
موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی: عاصم اظہر
?️ 25 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے
اپریل
ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی ناکامی کی وجوہات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے 1990 کی دہائی سے ہمیشہ کہا ہے کہ
جنوری
خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی لبرلز کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کردیا
?️ 21 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی
دسمبر
یمن کی جانب سے امریکی بحریہ کی تحقیر: واشنگٹن کی رسوائی کیسے ہوئی؟
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے گزشتہ مئی کے آغاز میں
جون
آئی فون کے ٹکر کا ون پلس 12 متعارف
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے
دسمبر