پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 191 طالبان ارکان ہلاک

طالبان

🗓️

سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 191 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔
خامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 191 طالبان ہلاک اور 102 دیگر زخمی ہوئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے بیان میں کہا ہے کہ دفاعی اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں اور جوابی حملوں میں 191 طالبان ارکان ہلاک ، 102 زخمی اور 23 دیگر گرفتار ہوئے ہیں،تاہم بیان میں افغان سکیورٹی فورسز کےہلاک ہونے والے افرادکی تعداد پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران بڑی تعداد میں طالبان کے اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ جھڑپوں غزنی ، خوست ، زابل ، بادغیس ، بلخ ، سر پل ، ہلمند ، نیمروز ، قندوز ، تخار اور کاپیسا صوبوں میں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں طالبان کی جانب سے لگائی گئی 14 مختلف بارودی سرنگیں برآمد کرکے انھیں ناکارہ بنا دیا گیا،تاہم طالبان نے تاحال اس سلسلہ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال نیٹو کے لیے المیہ:اسٹولٹنبرگ

🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال

اسد عمر کی عوام سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل

🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسد عمر نے عوام سے کورونا ویکسین لگانے

سینیٹ الیکشن سیاستدانوں کی خریدو فروخت کی منڈی ،عمران خان

🗓️ 19 فروری 2021اٹک (سچ خبریں) سینیٹ انتخابات ہونے کے لئے تیار ہے ادھر حکومت

اسلام ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور، 2 میں توسیع

🗓️ 4 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین

اسرائیل کے اقدامات صدی کی بربریت 

🗓️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی نمائندہ

شہید سلیمانی ہماری مدد کو آنے والے پہلے شخص تھے:کُرد سیاستدان

🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کی کردستان سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سکریٹری جنرل نے کہا

’بحران بڑھتا جا رہا ہے‘ خواجہ سعد رفیق کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ

🗓️ 18 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے قومی

توشہ خانہ کیس میں گرفتاری: زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کل تک توسیع

🗓️ 16 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے