?️
سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت کے بعد، ویٹیکن چرچ کے کارڈینلز کے ایک گروپ نے پوپ فرانسس کو مستعفی ہونے پر مجبور کرنے کے لیے ایک خفیہ سازش کی تھی۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، ایک پادری جو نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا تھا، نے ٹیورن کے لا سٹامپا اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت کے بعد، ویٹیکن چرچ کے متعدد کارڈینلز نے دنیا کے موجودہ کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کو معزول کرنے کے لیے خفیہ سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی۔
یاد رہے کہ اس انکشاف کے بعد انگلش ایکسپریس اور ڈیلی میل نے بھی اس کہانی کے اپنے ورژن شائع کیے،دونوں اخباروں نے ایک نامعلوم پادری کے حوالے سے کہا کہ اس سازش میں مختلف پہلو اور مراحل شامل تھے لیکن ان سب کا مقصد پوپ فرانسس پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالنا تھا، ذرائع کے مطابق، سازش کرنے والے اب اقلیت میں ہیں اور اس طرح پوپ فرانسس کو کمزور کرنے اور دوسرے کارڈینلز کو سامنے لانے کے لیے وقت درکار ہے۔
کہا جاتا ہے کہ ان کے آنے والے پلاٹ کا مرکز پوپ کے نظریات ہوں گے جو زیادہ قدامت پسند کیتھولک کے درمیان عدم اطمینان کا باعث بنے ہیں، ان میں سے، اسقاط حمل اور طلاق جیسے مسائل کا ذکر کیا جاسکتا ہے، یاد رہے کہ 86 سالہ پوپ فرانسس کی گزشتہ سال کئی سرجری ہوئی تھیں اور کبھی کبھار انہیں گھومنے پھرنے کے لیے وہیل چیئر کی ضرورت پڑتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک غیر معمولی اقدام میں، پوپ بینیڈکٹ XVI نے فروری 2013 میں اپنی عمر کا حوالہ دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،ان کا انتقال گزشتہ ماہ 95 سال کی عمر میں ہوا،میڈیا کی قیاس آرائیوں کے مطابق، سازش کرنے والوں کا بینیڈکٹ کی زندگی میں فرانسس کے خلاف کارروائی کا ارادہ تھا۔
لا سٹامپا نے لکھا کہ اتوار کو اپنے خطاب میں فرانسس نے جرمن کارڈینل جارج گینسوین سے کہا جس نے پوپ پر غیر سرکاری طور پر ان کو برطرف کرنے کا الزام لگایا کہ افواہ ایک مہلک ہتھیار ہے،یہ محبت کو ،معاشرے کو مارتا ہے اور بھائی چارے کو ختم کر دیتا ہے۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس نے بھی حالیہ مہینوں میں کئی سیاسی غلطیاں کی ہیں جن میں سے ایک ان کا چیچن اور بوریات کے مسلمانوں کو سب سے زیادہ سفاک روسی کہنا تھا جس ویٹیکن نے ماسکو سے معافی مانگی،گزشتہ ماہ، انہوں نے یوکرین کی جنگ کو عالمی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی جنگیں اس وقت شروع ہوتی ہیں جب ایک سلطنت کمزور اور زوال پذیر ہوتی ہے!


مشہور خبریں۔
25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
اگست
اردن میں فسادات؛ ہڑتالیں،احتجاج
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہڑتال سے شروع ہو کر
دسمبر
ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین کی حمایت کرنے والی ریاستوں کے لیے ہنگامی فنڈنگ کم کرنے کی دھمکی دی ہے
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے فلسطین کی حمایت
اگست
آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں
دسمبر
فلسطین کی صورتحال کے بارے میں قطر کا اظہار خیال
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: قطر کے امیر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ
اکتوبر
کملا ہیرس کا ٹرمپ پر دوبارہ قاتلانہ حملے پر ردعمل
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے نائب صدر اور
ستمبر
صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو
دسمبر
امریکی طلباء کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاج
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف امریکی طلباء کے
مئی