?️
سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس ملک اور دنیا کی سلامتی کے خلاف شام میں واقع الہول کیمپ کے خطرات کے بارے میں خبردار کیا۔
موازین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اس ملک میں عرب اور بین الاقوامی شخصیات کی موجودگی کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ شام کا الہول کیمپ عراق اور پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کیمپ کو ختم کیا جانا چاہیے،ہم الہول کیمپ میں داعشی خاندانوں کے بچوں کی موجودگی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو دہشت گردوں کی ایک نئی نسل کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں،یہ بچے دہشت گردی کا شکار ہیں۔
الاعرجی نے تاکید کی کہ داعش کے خلاف فتح کے اعلان اور اس ملک کے شہروں کو آزاد کرانے کے بعد عراقی حکومت نے اس ملک میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے اثرات سے نجات پانے کے لیے تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کا عمل شروع کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ عراقی حکومت نے بارہا تاکید کی ہے کہ الہول کیمپ جس میں داعشی عناصر کے خاندان موجود ہیں، اس ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
الاعرجی نے اس کیمپ سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے دنیا کے ممالک کی بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت پر تاکید کی اور کہا کہ عراقی حکومت نے اس کیمپ سے 1369 خاندانوں کو اپنے ملک میں منتقل کیا ہے تاکہ وہ ان کا نفسیاتی علاج کروانے کے بعد معاشرے میں منتقل کیا جا سکے جن میں سے 800 خاندان عراقی معاشرے میں واپس آچکے ہیں۔
یاد رہے کہ عراقی وزیر خارجہ نے بھی کہا کہ بغداد شام میں الہول کیمپ پر خصوصی توجہ دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ تقریباً 3000 عراقی دہشت گرد شام میں زیر حراست ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ واپسی ہے
?️ 22 ستمبر 2025دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ
ستمبر
امریکہ نے اپنی غیر ملکی امداد کی پالیسی کو ازسرنو ترتیب دیا ہے
?️ 12 نومبر 2025 امریکہ نے اپنی غیر ملکی امداد کی پالیسی کو ازسرنو ترتیب
نومبر
‘Cobra Kai’ Season 2 is a Fun, Tragic Journey That Leaves You Wanting More
?️ 9 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ایران کے ساتھ مذاکرات میں کوئی جلدی نہیں: ٹرمپ
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ
جولائی
پہلی ششماہی میں غیر ٹیکسٹائل برآمدات 13 فیصد بڑھ کر7.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
?️ 26 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر
جنوری
جولانی کو پینٹ کوٹ کس نے پہنایا؛ برطانوی کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے دہشت
جون
مصر سوڈانی تنازع پر کیوں فکر مند ہے؟
?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: مصر کو تشویش ہے کہ سوڈان میں عدم استحکام القاعدہ
نومبر
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کےساتھ اسٹاف
مارچ