?️
پاکستان کا اسرائیلی متنازع قانون پر رد عمل، عالمی برادری اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے
حکومتِ پاکستان نے اسرائیلی کنسٹ میں مغربی کنارے کے علاقوں پر قبضے سے متعلق متنازع بل کی منظوری پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطین کی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
جمعرات کو دفترِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے علاقوں اور غیرقانونی یہودی بستیوں پر اپنی نام نہاد "حاکمیت” بڑھانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا یہ اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایسے اقدامات نہ صرف خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو کمزور کرتے ہیں بلکہ مزید عدم استحکام کو جنم دیتے ہیں۔
پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ اسرائیل کو اس کی غیرقانونی سرگرمیوں اور مسلسل قانون شکنی پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔
دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق، خصوصاً ان کے حقِ خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور اپنے علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انصاف، امن اور انسانی وقار کے قیام کے لیے کام کرتا رہے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی کنسٹ نے حال ہی میں دو مسودہ قوانین منظور کیے ہیں، جن کے تحت مغربی کنارے کے بعض حصوں اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع "معالیہ ادومیم” نامی یہودی بستی کو اسرائیل میں شامل کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ اس اقدام پر متعدد ممالک، تنظیموں اور عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
تین اہم علاقوں میں پولیو کے بڑھتے کیسز پر ماہرین کو تشویش
?️ 19 مئی 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے تین اہم علاقوں میں پولیو
مئی
تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک زہریلا مادہ پھیلا
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی
اگست
سوشل میڈیا کا غیر اخلاقی استعمال قابل سزا ہے: طالبان کا اعلان
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے
مئی
شام میں بڑھتے مسلحانہ حملے؛ 8 عام شہری جاں بحق
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائیاں جاری ہیں، اس ملک
جنوری
جنوبی لبنان میں مکانات نذرآتش؛نبطیہ اور التفاح علاقے پر اسرائیلی پروازیں
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی نقل و حرکت
فروری
امریکا میں سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستی میں شدید اضافہ، سروے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 24 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے گلوپ انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق 64٪
جولائی
پاکستان طالبان کے ساتھ بات چیت کم کرنے کے لیے کوشاں؛ وجہ ؟
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی فوج کے قریبی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے
اکتوبر
مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کے شہر طوباس میں مقیم فلسطینیوں نے صہیونی
فروری