?️
پاکستان نے غزہ میں اپنے ممکنہ مشن کو محدود رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی
برطانوی خبر رساں ادارے روٹرز نے پاکستانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان امریکا سے ایسی ضمانتیں چاہتا ہے جن کے تحت غزہ بھیجی جانے والی کسی بھی پاکستانی فورس کا کردار صرف امن مشن تک محدود ہو اور اسے حماس کو غیر مسلح کرنے کی ذمہ داری نہ سونپی جائے۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بلائے گئے غزہ امن کونسل کے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں تقریباً 20 ممالک کے وفود متوقع ہیں۔
اسلام آباد کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کسی بھی پاکستانی فوجی دستے کی تعیناتی سے قبل مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس کے مقاصد اور اختیارات سے متعلق وضاحت طلب کریں گے۔
وزیراعظم کے قریبی ذریعے کے مطابق پاکستان اصولی طور پر غزہ میں فوج بھیجنے کے لیے تیار ہے، تاہم وہ حماس کو غیر مسلح کرنے جیسے کسی کردار کا حصہ نہیں بنے گا۔ اس مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشن کی نوعیت واضح ہونے کے بعد چند ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے میں مسلم اکثریتی ممالک پر مشتمل ایک فورس کی تشکیل شامل ہے جو غزہ میں عبوری دور کے دوران تعمیر نو اور معاشی بحالی کی نگرانی کرے گی۔ متوقع اجلاس میں اربوں ڈالر کے تعمیر نو منصوبے اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں امن استحکام فورس کے قیام کی تفصیلات پیش کی جا سکتی ہیں۔
دوسری جانب یورپی یونین کے رکن ممالک میں تقسیم کی گئی ایک دستاویز کے مطابق یونین غزہ میں قائم عبوری حکومتی ڈھانچوں سے رابطے میں ہے اور جنوری کے وسط میں قائم ہونے والی قومی انتظامی کمیٹی کی حمایت پر غور کر رہی ہے۔
رائٹرز کے مطابق اگر پاکستان کی شرکت کی منظوری دی جاتی ہے تو انسداد شورش اور امن مشنز میں اس کی فوج کے تجربے کے باعث غزہ میں مجوزہ کثیرالقومی فورس کو تقویت مل سکتی ہے۔
تاہم بین الاقوامی سطح پر اس امن کونسل کے حوالے سے خدشات بھی سامنے آئے ہیں۔ بعض مغربی ممالک نے کونسل کے وسیع اختیارات اور امریکی صدر کے ویٹو اختیار کے باعث اس میں شمولیت سے گریز کیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی ویب سائٹ نے ایران کے زیرزمین خفیہ فضائی اڈوں کی تعریف کی ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں، پاسداران انقلاب اور فوج کی طرف سے
مئی
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لئے عمان نے ایک بار پھر کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی
?️ 20 نومبر 2025 ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لئے عمان نے ایک بار
نومبر
اسرائیلی حملے تمام لبنانیوں کے لیے ایک چیلنج ہیں: جوزف عون
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے ایران کے سپریم نیشنل سیکورٹی
اگست
صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر عدم دلچسپی، حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں
?️ 25 جون 2021غزہ (سچ خبریں) صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے مطالبات پر
جون
صہیونی وزیر کی فلسطینی قیدیوں کی جائے حراست پرحملے کی مذمت
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں سے متعلق انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں
فروری
پاکستان اور طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتائج پر روس کی تشویش
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ہندوستانی میڈیا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی
جنوری
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سفارش دے دی
?️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
مئی
ہم ملکی خدمت میں ناکام ہو جائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں
جولائی