پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا

پاکستان

?️

سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی میں چند گھنٹے قبل اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئے۔

واضھ رہے کہ یہ دورہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنے کے ایجنڈے کے ساتھ جنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس منعقد ہونے کے چند روز بعد ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یو اے ای کے اپنے سرکاری دورے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ اسلام آباد کو ابوظہبی کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کے اقتصادی بحران پر قابو پانے میں متحدہ عرب امارات کے کردار کی امید ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد گزشتہ 8 ماہ میں شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ تیسرا سرکاری دورہ ہے۔ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد پاکستانی فوج کے کمانڈر یو اے ای گئے اور اس ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر اور اس ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے دستیاب مواقع کا جائزہ لینا، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری میں اضافہ اور پاکستان سے یو اے ای کو لیبر کی برآمد میں اضافہ شہباز شریف کے دورہ ابوظہبی کے دوران زیر بحث موضوعات میں شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو دیوانہ ہے:امریکی حکام

?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بے

پاکستان کی خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار

?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی

معروف آزادی پسند کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ انتقال کر گئے

?️ 18 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس ہوا

?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن اینڈ کیڈسٹریل میپنگ

معیشت کے اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں کمی، مارکیٹ میں مشکلات برقرار

?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں

ہیروشیما کے 80 سال بعد؛ امریکہ اب بھی دنیا کا نمبر ایک جوہری خطرہ ہے

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ہیروشیما اور ناگاساکی کے بم دھماکوں کی 80 ویں برسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے