?️
ٹرمپ کی جانب سے الجولانی کی حمایت میں تحریری پیغام ارسال
شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے، جس میں واشنگٹن کی جانب سے ان کی قیادت کی حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شامی ٹیلی ویژن نے بدھ کی صبح رپورٹ کیا کہ یہ پیغام ٹام باراک، امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شام، نے دمشق میں احمد الشرع کو پہنچایا۔ پیغام میں لکھا تھا:آپ ایک عظیم رہنما بنیں گے اور امریکا اس راستے میں آپ کی مدد کرے گا۔
شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے بھی اطلاع دی ہے کہ احمد الشرع نے دمشق میں امریکی ایلچی ٹام باراک سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اس کے علاوہ، ٹیلی ویژن العربی نے بتایا کہ ٹرمپ کا پیغام ایک سابقہ ملاقات کی تصویر پر بھی مشتمل تھا، جو ان دونوں کے درمیان وائٹ ہاؤس، واشنگٹن میں ہوئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے احمد الشرع کی تعریف اور حمایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ ابو محمد الجولانی کو امریکا پہلے مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر چکا ہے اور ان کی گرفتاری یا ہلاکت پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پاکستانی سیاستدانوں کے درمیان اختلافات
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خیبر
اپریل
بھارتی حکومت کی جانب سے کیا گیا 5 اگست 2019 کا فیصلہ قوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے
?️ 4 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے
اگست
یوکرین کی دلدل میں دھنستا امریکہ
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ امریکہ یوکرین
جون
امریکی صدر سعودی بادشاہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کے خواہاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بائیڈن اپنے مغربی ایشیا کے دورے کے دوران سعودی عرب کے
جولائی
طالبان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی درخواست مسترد
?️ 22 ستمبر 2021 سچ خبریں: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ترجمان نے اے
ستمبر
فلسطین میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 4 صیہونیوں کی ہلاکت
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ ہفتے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی استقامتی
فروری
مریم اپنے چچا کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے
?️ 4 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگووزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی
جون
تم جرائم کرتے جاؤ ہم جواز پیش کرتے جائیں گے؛امریکی منطق
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ میں
اکتوبر