سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کے وقت پر تنقید کرتے ہوئے واشنگٹن کی وفاقی عدالت سے کہا کہ وہ ان کے خلاف مقدمات کی سماعت اگلے سال صدارتی انتخابات تک ملتوی کر دے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل کے نام سے مشہور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی عدالت انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے آزادی بیان کے حق اور دوسری طرف بائیڈن کی وسیع بدعنوانی کے پیش نظر میرا ٹرائل کبھی نہیں ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
انہوں نے اپنی پوسٹ میں تازہ ترین درخواست کرتے ہوئےے واشنگٹن کی وفاقی عدالت سے کہا کہ وہ 2024 کے صدارتی انتخابات کے بعد میرا مقدمہ دوبارہ شروع کرے۔
رشیا ٹوڈے ویب سائٹ نے جمعہ کی صبح اطلاع دی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں، 6 جنوری2021 کو کانگریس کی عمارت پر اپنے حامیوں کے حملے کے سلسلہ میں واشنگٹن کے پراسیکیوٹر کے2 جنوری 2024 کو ان کے خلاف مواخذے کا مقدمہ چلانے کے فیصلے کی مذمت کی ۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کا یہ اقدام آئندہ صدارتی انتخابات کے انعقاد میں خلل ہے لہذا اسے انتخابات کے بعد تک ملتوی کیا جانا چاہیے۔