?️
وینزویلا نے روس، چین اور ایران سے فوجی مدد مانگ لی:امریکی میڈیا کا دعوٰی
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا نے امریکی فوج کی بحیرۂ کیریبین میں تعیناتی کے بعد اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے روس، چین اور ایران سے مدد کی درخواست کی ہے۔
اخبار کے مطابق، یہ دعویٰ امریکی حکومت کی داخلی دستاویزات پر مبنی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ کاراکاس نے ان ممالک سے رادار سسٹم، طیاروں کی مرمت اور ممکنہ طور پر میزائل کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام ایک خط میں براہِ راست یہ درخواست کی تھی، جو ان کے ایک قریبی مشیر کے ذریعے اکتوبر میں ماسکو پہنچایا جانا تھا۔
اسی طرح، ان دستاویزات کے مطابق مادورو نے چینی صدر شی جن پنگ کو بھی ایک خط لکھا اور فوجی تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی تاکہ امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کا مقابلہ کیا جا سکے۔
مادورو نے مبینہ طور پر چینی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ ریڈار ٹریکنگ سسٹم کی تیاری میں تیزی لائیں تاکہ وینزویلا اپنی دفاعی نگرانی کی صلاحیت کو بہتر بنا سکے۔
واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ رامون ویلاسکیز نے ایران سے بھی ٹریکنگ آلات، نیویگیشن سسٹم اور ایک ہزار کلومیٹر تک پرواز کرنے والے ڈرونز کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مادورو نے ان مراسلات میں اس خدشے کا اظہار کیا کہ امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی وینزویلا ہی نہیں بلکہ چین کے مفادات کے خلاف بھی ہوگی، کیونکہ دونوں ممالک کی مشترکہ نظریاتی وابستگی ہے۔اخبار نے یہ بھی لکھا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ روس، چین اور ایران نے وینزویلا کی درخواستوں پر کیا جواب دیا ہے۔
دوسری جانب، امریکی اخبار میامی ہیَرالڈ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بعض ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کے اندر بعض اہداف پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور یہ کارروائی کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کے بعد وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا پر حملے کا کوئی منصوبہ زیرِ غور نہیں ہے۔
حالیہ ہفتوں میں امریکہ نے بحیرۂ کیریبین میں اپنی فوجی موجودگی بڑھائی ہے اور ایسے کئی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے جنہیں واشنگٹن نے منشیات بردار قرار دیا تھا۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا مستقبل میں امریکی حملے وینزویلا کی سرزمین تک پھیل سکتے ہیں، تو انہوں نے کہا:
سیاسی ماہرین کے مطابق، امریکہ اور وینزویلا کے درمیان تناؤ خطرناک سطح تک پہنچ چکا ہے، اور مادورو کے بقول، امریکی اقدامات نے جنوبی امریکہ کو ایک صدی کی سب سے بڑی علاقائی دھمکی سے دوچار کر دیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی
?️ 6 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند
?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے
دسمبر
بڑی دیر سے آئے برخوردار
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے
جولائی
دبنگ خان کی ایک کال نے کر دی رات کی نیند حرام
?️ 1 مارچ 2021بمبئی {سچ خبریں} غصے کی بنا پر مشہور و معروف بالی وڈ
مارچ
جمہوریہ آذربائیجان پاکستان کے GF-17 لڑاکا طیاروں سے مسلح
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی فضائیہ نے پاکستان کے تیار کردہ 4th
نومبر
اسٹریٹجک کونسل آف فارن ریلیشنز کا تعزیتی پیغام
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل نے ایک پیغام میں ایران کے
مئی
اسرائیلی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے نہتے اور مظلوم بہادر فلسطینی
?️ 21 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل نے جس مقصد کے حصول کے
مئی
صدام کو پکڑنے پر مبنی امریکی آپریشن کی کہانی فرضی تھی: امریکی فوج کےعراقی مترجم
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق پر اپنے حملے کا جواز پیش کرنے اور عالمی رائے
دسمبر