🗓️
سچ خبریں:نیٹو کے رکن ممالک کے ماہر فوجی دستے یوکرین کی مدد کے لیے اس ملک میں موجود ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سمیت نیٹو کے رکن ممالک کے کمانڈوز خفیہ طور پر یوکرین میں کارروائیاں کر رہے ہیں اور یوکرین کی افواج کو مشورہ دے رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق نیٹو کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں کمانڈوز یوکرین میں خفیہ آپریشن کر رہے ہیں۔
اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا کہ سی آئی اے کے متعدد کارکن یوکرین میں خفیہ طور پر کام کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کی افواج کو امریکہ کی تیار کردہ انٹیلی جنس معلومات فراہم کی جا سکیں، واجح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گی جبکہ نیویارک ٹائمز کے مطابق برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور لتھوانیا سمیت نیٹو کے دیگر ارکان کے خصوصی یونٹ یوکرین میں کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ افواج میدان جنگ میں کام نہیں کرتیں بلکہ یوکرینی افواج کو دور سے مدد فراہم کرتی ہیں، یاد رہے کہ اس سال فروری میں یوکرین کی جنگ کے آغاز کے بعد سے، امریکی قیادت میں مغربی حکام نے روس پر بھاری پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ، یوکرین کو بڑی مقدار میں مالی اور ہتھیاروں کی امداد بھیجنا شروع کر دی ہے، تاہم میدان میں روسی افواج نے اس ملک کے مشرق کے اسٹریٹجک علاقوں میں پیش قدمی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مشہور خبریں۔
اگلے تین ماہ کے دوران 18 ملین افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا خطرہ: اقوام متحدہ
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ساحلی علاقوں میں
مئی
توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
🗓️ 9 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف
جنوری
زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی، امیتابھ بچن
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اعتراف کیا
مارچ
سعودی عرب اور انصاراللہ کے مذاکرات کہاں تک پہنچے؟
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی وفد نے ریاض
ستمبر
اسلام آباد انتظامیہ نے اسکول بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
🗓️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا
جنوری
محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے، نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ
🗓️ 19 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان
جنوری
شامی عازمین حج کے لیے طویل عرصے بعد خوشی کی خبر
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: دونوں ممالک کے حکام کے معاہدوں کی وجہ سے 12
فروری
آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
🗓️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل
مارچ