🗓️
سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف دسیوں ہزار صیہونیوں کے مظاہروں کی خبر دی۔
العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے حالیہ اقدامات کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے انعقاد کی خبر دی ہے،اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں 300000 سے زائد اسرائیلیوں نے ان عدالتی اصلاحات پر اپنا غصہ ظاہر کیا جن پر نیتن یاہو کی کابینہ عمل درآمد کے لیے کوشاں ہے۔
یاد رہے کہ تل ابیب میں ہونے والے مظاہروں میں کم از کم 200000 اسرائیلیوں نے شرکت کی جبکہ حیفا میں مظاہرین کی تعداد 50000 سے تجاوز کر گئی، بعض ذرائع ابلاغ نیتن یاہو کے خلاف حالیہ مظاہروں کے دوران تل ابیب میں مظاہرین کی تعداد کو ایک ریکارڈ سمجھتے ہیں۔
ادھر صیہونی حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے اس وقت اپنے 10ویں ہفتے میں داخل ہورہے ہیں اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان مظاہروں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران صیہونی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کے نویں ہفتے میں لاکھوں افراد صیہونی وزیر اعظم اور ان کی انتہا پسند کابینہ کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آ گئے،میڈیا نے اطلاع دی کہ 250000 مظاہرین کی بڑی تعداد میں شرکت کے ساتھ، ماضی کے مظاہروں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور حالیہ برسوں میں نیتن یاہو کے خلاف سب سے بڑا مظاہرہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
🗓️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر
سعودی اتحاد یمنی تیل اور گیس کی آمدنی کو لوٹ رہا ہے:انصاراللہ
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے سعودی اتحاد
اگست
فلسطین میں غاصبانہ قبضے کی پالیسی کے الٹے نتائج
🗓️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی استقامتی کارروائیوں کی حالیہ
فروری
نعمان اعجاز کا عالمی یومِ ماحولیات کی میزبانی پر خوشی کا اظہار
🗓️ 9 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے سب کو عالمی
جون
مقبوضہ علاقوں میں امریکی ہتھیاروں سے لدے 10 طیاروں کی لینڈنگ
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ
جون
ٹرمپ نے دعویٰ کے مطابق وہ بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں
🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ریپبلکنز جنہوں نے 2024 کے
مئی
پاکستان کے جے 10 نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار
🗓️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان
مئی
کیا یوکرینیوں کو ابھی بھی امریکہ پر بھروسہ ہے؟
🗓️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق، واشنگٹن اور کیف جلد ہی معدنی وسائل
مارچ