?️
سچ خبریں:کورونا وائرس کے پیش نظر لگاتار دوسرے سال بھی حج کا آغاز سعودی عرب میں مقیم محدود تعداد میں حجاج کی موجودگی میں ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساٹھ ہزار مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگانے والے عازمین حج آج مکہ مکرمہ پہنچیں گے ، اس اہم مذہبی تقریب کو کم سے کم شرکت اور سعودی عرب کے باہر سے آنے والےحاجیوں کی عدم شرکت کے ساتھ منعقد کیا جائے گا،یادرہے کہ تاریخ کی سب سے کم تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ گذشتہ سال حج کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں ابتدا میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ صرف ایک ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی تاہم بعدمیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ، اس میں دس ہزار عازمین حج نے شرکت کی۔
یادرہے کہ اس سال بھی مجموعی طور پر 60000 افراد جنہوں نے پہلے ہی کورونا وائرس کی مکمل ویکسینیشن حاصل کرلی ہے اور سعودی عرب میں مقیم ہیں ، انہیں حج ادا کرنے کا موقع ملے گا جبکہ سعودی عہدیداروں کو امید ہے کہ حج میں کم سے کم موجودگی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کے کم سے کم خطرات ہوں گے،واضح رہے کہ اس سال سعودی عرب میں مقیم جنوبی ایشیاء ، مشرق بعید ، افریقہ اور مشرق وسطی کے تارکین وطن بھی حاجیوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال عازمین حج کا انتخاب سعودی عرب میں 558000 سے زیادہ رہائشیوں میں سے کیا گیا ہے جن کی عمریں 18 سے 56 سال کے درمیان ہیں جن کی آن لائن نظام کے ذریعے دائمی بیماری کی تصدیق نہیں ہوئی ہے،یادرہے کہ 2019 میں ، دنیا بھر سے کل 25 لاکھ افراد نے کورونا وائرس کے پھیلنے سے قبل اس مذہبی تقریب میں شرکت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی کس کی شے پر خون کی ہولی کھیل رہے ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم
جون
اسرائیل کے سابق وزیر جنگنے کیا اخلاقی جرائم کا اعتراف
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگ کے سابق وزیر موشہ یعلون نے
جنوری
555 دن؛ غزہ میں دنیا کی شرمندگی کی کہانی
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: کل، غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ نسل
اپریل
فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، اسحٰق ڈار
?️ 8 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
مارچ
ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات رہے ہیں: ٹرمپ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت
مئی
کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 57 فیصد اضافہ:اسد عمر
?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں
اپریل
فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں
نومبر
ایرانی سپاہ پاسداران کی کامیابی کا راز
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسداران کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری کامیابی
جولائی