سچ خبریں:الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے کہا کہ عراق کے صوبے نجف میں اس تنظیم کے ٹھکانوں پر ہونے والےحملوں کے پیچھے امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے ، عراقی حکومت کو ان حملوں کا مناسب جواب دینا چاہئے۔
عراقی الحشد الشعبی تنظیم کے ایک کمانڈر ابو ضیاء الصغیر نے بغداد میں تسنیم نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے صوبہ نجف اشرف میں کل کے واقعے اور تنظیم کے ٹھکانوں پر حملے کے بارے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور صیہونی حکومت کو ان تباہ کن اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا،انہوں نے اس صوبے میں الحشد الشعبی چوکی پر نامعلوم حملے کے جواب میں کہا کہ یہ حملہ (الحشد الشعبی) تنظیم کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملوں کا تسلسل ہے۔
عراقی کمانڈر نے کہا کہ نجف اشرف میں الحشد الشعبی کے اسلحے کے ذخیروں کو نشانہ بنانا کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی اس تنظیم کے ٹھکانوں پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کا تسلسل کوئی نیا مسئلہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی افواج پر یہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کا اعادہ کیا گیا ہے جبکہ الحشد الشعبی یونٹوں پر کسی بھی قسم کا حملہ اور جارحیت عراقی قومی خودمختاری کی بنیادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔
الصغیر نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی عراقی سکیورٹی فورسز کا لازمی جزو ہے اور اس کے ٹھکانوں پر حملہ عراقی خودمختاری پر حملہ ہےلہذا ہماری حکومت کی طرف سے اس کا مناسب جواب دیا جانا چاہیے جس کا ہم انتظار کر رہے ہیں۔