🗓️
سچ خبریں:عراقی صوبے صلاح الدین میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے روز الحشدالشعبی کی نویں بریگیڈ کے کمانڈر کو شہید کردیا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق میں نامعلوم مسلح افراد نے الحشدالشعبی کے ایک اعلی کمانڈر کو قتل کر دیا ہے، ابوصادق الخشخشی صلاح الدین میں الحشد الشعبی کی نویں بریگیڈ کےکمانڈر تھے قاتلوں نے نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کمانڈر کو کام سے گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا،واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب عراقی شخصیات نے پہلے صلاح الدین میں سکیورٹی خلا کو بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
اس سلسلے میں الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے کہا تھاکہ ہمیں داعش کے کنٹرول سے آزادہونےوالے علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہیے اس لیے اگر آزاد شدہ علاقوں کو محفوظ نہیں بنایا گیا تو داعش کے عناصر کی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی،فالح الفیاض نے مزید کہاکہ صلاح الدین میں ہونے والے واقعات کو دوبارہ نہیں ہونے دینا چاہیے، اس کا مطلب یہ ہے کہ عراق کے مختلف حصوں میں سکیورٹی بڑھانے کی کوششوں کو دوگنا کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں داعش کے تکفیری دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین میں ایک مجلس پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 11 عراقی شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، عراقی پولیس نے اس جرم کے مرتکب افراد کی شناخت کی کوشش شروع کر دی ہے،تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
مشہور خبریں۔
60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار
🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا کہ سوڈان میں
مئی
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
🗓️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
جلبوع جیل میں صہیونیوں کے حفاظتی اقدامات کی چونکا دینے والی تفصیلات
🗓️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی سپر سکیورٹی والی جیل سے
ستمبر
جنرل (ر) باجوہ نے دھوکے دیے، کبھی غور نہیں کیا کہ ہمارے مقاصد الگ الگ تھے، عمران خان
🗓️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل
امریکہ کسی کا نہیں؛روس کا یوکرین کو انتباہ
🗓️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب نے یوکرین کو خبردار کیا کہ
نومبر
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی خطرناک حکمت عملی
🗓️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند گھنٹے پہلے کچھ علاقائی میڈیا کے میڈیا کے مطابق امریکہ
اکتوبر
جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تو اس میں اضافہ ہوتا ہے:وزیر اعظم عمران خان
🗓️ 13 مارچ 2022حافظ آباد:(سچ خبریں) حافظ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب
مارچ
لاگت میں کمی کے باوجود ریلوے ’ایم ایل ون‘ منصوبہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط
🗓️ 14 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی سے پشاور تک 1726کلومیٹر پر محیط مین
اکتوبر