🗓️
سچ خبریں:طالبان نے مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اگلے ایک یا دو ہفتے میں نئی حکومت کے قیام کا اعلان کیا اور مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ کابل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار رکھیں۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک رکن کو نشانہ بنانے کے بہانے امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے افغان سرزمین پر واضح حملہ قرار دیا۔
اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ حملے کے دوران دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا ، مجاہد نے کہاکہ امریکیوں کو یہ فضائی حملہ کرنے سے پہلے ہمیں آگاہ کرنا چاہیے تھا، یہ افغان سرزمین پر واضح حملہ تھا، طالبان نے یہ بھی کہا کہ اس نے جمعرات کو کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے کے سلسلے میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
مجاہد نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے افغانستان سے انخلاء کے بعد سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا جو کہ ان کے بقول بہت جلد مکمل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے امریکی انخلاء آپریشن اختتام کو پہنچ رہا ہے ، یہ گروپ افغانستان میں نئی حکومت کی تیاری کر رہا ہے ،جس کے بعد ان کا خیال ہے کہ قومی کرنسی کی قدر میں کمی اور موجودہ معاشی بدحالی کم ہو جائے گی،تاہم نئی حکومت کے قیام کا صحیح وقت معلوم نہیں ہے۔
روئٹرز نے مجاہد کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کی تشکیل کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا لیکن بعد میں مجاہد نے ایک آڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ نئی حکومت کے قیام کی تاریخ (ایک یا دو ہفتے) میں طے کی جائے گی، یہ پوچھے جانے پر کہ کیا نئی حکومت میں خواتین شامل ہوں گی ، مجاہد نے کہا کہ یہ گروپ کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہے اور وہ اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ فیصلہ کیا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
لاوروف نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے روس کی شرط کا اعلان کیا
🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کو
اگست
معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: وزیر اعظم
🗓️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے
اکتوبر
پورا متحدہ عرب امارات ہماری زد میں ہے:یمنی وزیر اطلاعات
🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات ضعیف اللہ شامی
جنوری
صیہونی آئل ریفائنریز میں خوفناک آتشزدگی
🗓️ 1 مئی 2021سچ خبریں:صیہونیوں کے ایٹمی پلانٹ تومر اور ڈیمونا میں ہونے والے حالیہ
مئی
مغرب میں یوم قدس کے مظاہروں کی اپیل
🗓️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: مراکش کی سول سوسائٹی کی بعض تنظیموں نے رمضان المبارک
اپریل
مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا:وزیر خارجہ
🗓️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ
اگست
یمن میں امریکہ مخالف مارچ
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:دسیوں ہزار یمنی عوام نے خطے اور دنیا میں امریکہ اور
جون
عراقی فوجی گاڑی پر بم دھماکہ؛5 اہلکار شہید
🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی فوجیوں کو لے جانے والی
فروری