?️
سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہاکہ دشمن کے خلاف فوجی محاذ آرائی کی طرح میڈیا محاذ آرائی پیدا کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے۔
لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے "فلسطین کی جیت ہوگی” کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے موقع پر اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ دشمن کے خلاف فوجی محاذ آرائی کی طرح میڈیا محاذ آرائی پیدا کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے اور میڈیا دشمن کے ساتھ مزاحمت کی سب سے اہم محاذ آرائی ہے لہذا ہمیں دشمن کے ساتھ فوجی محاذ آرائی کی طرح میڈیاکی محاذ آرائی کو بھی وسعت دینا ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ہم مزاحمت کے محور کےرکن ممالک اور اس کی ممبر جماعتوں نیز تحریکوں کی مزاحمت کے بارے میں نہایت ہی سیدھے سادے الفاظ میں اظہار خیال کرتے ہیں جبکہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے خون دیا گیا ہے، جانیں دی گئی ہیں اور قربانیاں دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ داعش کی سیاہ بغاوت کا ایک مقصد فلسطین کے مسئلے کو فراموش کرنا تھا، انہوں نے مزید کہاکہ میڈیا گفتگو کو تجدید کرنے کے لئے ضروری عوامل میں سے ایک مزاحمت کے محور کی ثابت قدمی ہے اور غزہ میں صیہونی حکومت کے ساتھ ہونے والی حالیہ سیف القدس جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی نمایاں فتح کی ایک وجہ میڈیا ڈسکورس کی تجدید ہے ،نصراللہ نے مزید کہا کہ امریکی تسلط ہمارے خطے کے لوگوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور اس تسلط نے حکومتوں اور فوجوں کو موبائل ڈھانچے میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر اسرائیلی جارحیت امریکی جارحیت ہےاور فلسطینی عوام کا حق ان کی سرزمین میں سمندر سے دریا تک ہے اور باقی مقبوضہ علاقوں پر لبنان کا حق کا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اقوام کا حق ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے کی جانے والی چوریوں کے جواب میں اپنی طاقت کو استعمال کریں۔


مشہور خبریں۔
سیاسی سرگرمیوں کی ’اجازت‘ کا معاملہ: چیف سیکریٹری، الیکشن کمیشن کی لیول پلینگ فیلڈ کی یقین دہانی
?️ 7 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری اور الیکشن کمیشن آف
دسمبر
ترکی میں حساس دن
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: ترکی کی صورتحال بالخصوص معیشت کے شعبے میں ان دنوں
نومبر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیرخارجہ نے ملاقات کی
?️ 9 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر
اکتوبر
چین میں خوفناک زلزلے کے متاثرین کی تعداد
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: چین میں کئی زلزلے آئے جن میں سے سب سے
دسمبر
برکس کیا کرنے والا ہے؟
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
اگست
بجلی اپنی معمول پر آگئی
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں
نومبر
فلسطینیوں کے ایک حملے میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہوئے؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں تل ابیب نے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں
دسمبر
برکس بینکنگ سسٹم کا ڈالر اور ورلڈ بینک کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی سوڈان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جلد ہی
اکتوبر