?️
سچ خبریں:چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ روس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور امن کو مضبوط بنانا ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے آر آئی اے نووستی اور روسکایا گازیٹا اخبار کو بھیجے گئے ایک کالم میں کہا کہ ان کے دورہ روس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان امن اور دوستی کو مضبوط بنانا ہو گا، انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے نئے منصوبوں پر کام کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
واضح رہے کہ شی روسی صدر کی دعوت پر 20 سے 22 مارچ تک ماسکو کا دورہ کریں گے،کریملن کے مطابق دونوں ممالک کے رہنما جامع دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے، روس اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعامل اور یوکرین کے تنازع پر بات چیت کریں گے۔
چینی رہنما نے کہا کہ روس کے دورے پر جانے کا میرا مقصد دوستی، تعاون اور امن کو مضبوط بنانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نے اپنی پوری تاریخ میں مشکل راستہ طے کیا ہے اسی لیے روس اور چین کی دوستی کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔
چین کے صدر نے کہا کہ روس اور چین کے تعلقات 70 سال سے زیادہ عرصے سے انتہائی ہنگامہ خیز اور اتار چڑھاؤ کے راستے پر چل رہے ہیں، پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہمیں گہرائی سے احساس ہوتا ہے کہ روس اور چین تعلقات کی موجودہ سطح تک پہنچنا مشکل تھا،ہمیں چین اور روس کے درمیان ان مستحکم تعلقات اور دوستی کو احتیاط سے برقرار رکھنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ ماسکو اور بیجنگ عالمی بحران کے باوجود اپنے تعلقات کو فروغ دینے میں کامیاب رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات 20 مارچ کو ہوگی اور اہم مذاکرات 21 مارچ کو ہونے والے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قابض حکومت استقامت کاروں کے صبر کا امتحان نہ لے: اسلامی جہاد
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے
ستمبر
ترکی میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا گیا
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے آج بدھ کو ترکی اور
اکتوبر
پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینا صورتحال کو مزید مشکل بنا دے گا:بریل
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار نے اس بات پر
جنوری
برکس کے اندر اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی تعاون کے طاقتور پلیٹ فارم برکس (BRICS) نے
اپریل
امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے متعدد واقعات، 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے
?️ 17 مارچ 2021جارجیا (سچ خبریں) امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین متعدد واقعات
مارچ
صیہونیوں کے خلاف بین الاقوامی سونامی
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام میں خوف و ہراس پھیلنے
اپریل
شوکت ترین نے سینیٹر کا حلف اُٹھا لیا
?️ 24 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹر
دسمبر
ملک میں دبئی اور نیویارک کی طرح عمارتیں بنائی جائیں گی
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اب شہر مزید پھیلیں گے نہیں، بلکہ اوپر جائیںگے،اسلام
اگست