?️
سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی عرب پر یمن کے حملوں کے بارے میں سعودی حکام کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "مکہ” کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات میزائل حملوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے چیئرمین محمد علی الحوثی نے سعودی عرب کے ذریعہ مسلمانوں کو حج کا فریضہ ادا کرنے سے روکنے کے بارے میں ٹویٹ کیا، رپورٹ کے مطابق یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب کے ذریعہ حج کی ادائیگی سے مسلمانوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ عازمین کی تعداد کو کم کرنے کا خطرہ میزائلوں حملوں سے زیادہ ہے، الحوثی نے بھی مکہ کے جنوبی حصے میں میزائل حملے کے بارے میں یمن کے خلاف سعودی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ جو بات واضح طور پر نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ مکہ کے خلاف سعودی اقدامات کو میزائلوں سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکام یمنی عوام کو مارنا ضروری سمجھتے ہیں، لہذا یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ وہ ہم پر الزامات کی بوچھار کریں، یہ سب سے چھوٹا کام ہے جو وہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت اور کچھ دیگر عربی ریاستوں کے ساتھ مل کر پچھلے چھ سال سے یمن کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے نیز ہزاروں بے گناہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کی ہے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
?️ 12 مئی 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ
مئی
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت
اگست
اسرائیل حماس اور امریکہ کے خفیہ معاہدے پر غصہ
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریژیم کے چینل 12 نے آج پیر کی صبح
مئی
پیوٹن کا امریکی 28 نکاتی منصوبے پر ردعمل
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: ولادیمیر ہیوٹن، صدر روس نے اپنے آج کے خطاب میں زور
نومبر
شہید سید ہاشم صفی الدین کون تھے؟
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید ہاشم صفی الدین، لبنان کی حزب اللہ تحریک کے
اکتوبر
پاک بحریہ اور پاک فوج کا گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری
?️ 1 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) پاک بحریہ اور پاک فوج کی جانب سے حالیہ
مارچ
دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ پاکستان کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں، آرمی چیف
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ملک
اکتوبر
شہید نصراللہ؛ اسلام کا مساوی کردار
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی
فروری