?️
سچ خبریں:تل ابیب یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق کے مطابق 2023 سے 2025 کے دوران کم از کم 1370 ڈاکٹر مقبوضہ فلسطین چھوڑ گئے، جبکہ ماہر ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی ہجرت صہیونی حکومت کے شعبہ صحت کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
صہیونی حکومت کو ماہر افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ہجرت کے باعث گزشتہ تقریباً 2 برس کے دوران 1370 ڈاکٹروں سے محروم ہونا پڑا ہے، جس سے شعبہ صحت میں افرادی قوت کے بحران کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
اناتولیہ کے مطابق، تل ابیب یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 2023 سے 2025 کے دوران کم از کم 1370 ڈاکٹر مقبوضہ فلسطین چھوڑ چکے ہیں۔ یہ رجحان صہیونی حکومت کے شعبہ صحت سے ماہر افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ہجرت کی نشاندہی کرتا ہے۔
عبرانی اخبار ہارٹیز میں اتوار کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، اس اعداد و شمار میں ایسے ڈاکٹر شامل ہیں جو مقبوضہ فلسطین چھوڑنے کے بعد پہلے سال میں 270 سے زیادہ دن بیرون ملک رہے اور اس کے بعد بھی 3 ماہ سے زیادہ مسلسل مقبوضہ فلسطین میں قیام نہیں کیا۔
تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر اور تحقیق کے شریک مصنف ایتای آتر نے کہا کہ ماہر افرادی قوت کے بڑھتے ہوئے انخلا کے بارے میں ماہرین اقتصادیات 2023 سے خبردار کررہے تھے۔
ان کے مطابق یہ رجحان ابتدا میں صہیونی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کی کوششوں کے دوران شروع ہوا اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ جنگ کے آغاز سے اس میں مزید شدت آگئی۔
محققین نے خاص طور پر 45 سال سے زائد عمر کے ڈاکٹروں کی ہجرت پر تشویش ظاہر کی ہے، کیونکہ یہ ڈاکٹر عموماً اپنی تخصص مکمل کرچکے ہوتے ہیں اور نئی نسل کے ڈاکٹروں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس عرصے کے دوران مقبوضہ فلسطین چھوڑنے والے ڈاکٹروں میں تقریباً ایک پانچواں حصہ 45 سال سے زائد عمر کا تھا۔
بعض طبی تخصصات میں ہجرت کی شرح زیادہ نمایاں رہی۔ مجموعی طور پر 116 ماہر امراض چشم، ماہر امراض جلد اور کان، ناک، گلے کے ماہر ڈاکٹروں نے مقبوضہ فلسطین چھوڑا، جو ان شعبوں کے کل ڈاکٹروں کا 6.2 فیصد بنتا ہے۔
اسی طرح 188 سرجن، یعنی صہیونی سرجنوں کا تقریباً 6 فیصد، بھی ملک سے باہر چلے گئے۔ تل ابیب میں ڈاکٹروں کی ہجرت کی شرح سب سے زیادہ رہی، جہاں 5.4 فیصد ڈاکٹر مقبوضہ فلسطین چھوڑ گئے۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صہیونی حکومت کی وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے تقریباً 24 فیصد ماہر ڈاکٹر آنے والے برسوں میں ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائیں گے۔ مزید 25 فیصد ڈاکٹر پہلے ہی ریٹائرمنٹ کی عمر عبور کرچکے ہیں، تاہم طبی عملے کی کمی کے باعث بدستور خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایتای آتر نے خبردار کیا کہ موجودہ صورتحال سے زیادہ تشویش ناک بات اس رجحان کی سمت ہے اور امکان ہے کہ 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیل کے عام انتخابات کے بعد ڈاکٹروں کی ہجرت میں مزید اضافہ ہوجائے۔
تل ابیب یونیورسٹی کی اگست میں شائع ہونے والی ایک اور تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ 2023 سے 2025 کے دوران 268509 صہیونی کم از کم 3 ماہ کے لیے مقبوضہ فلسطین سے باہر رہے۔ صہیونی چینل کان نے اس تعداد کو ایک ریکارڈ قرار دیا تھا۔
صہیونی رپورٹس کے مطابق جنگ، زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور سیاسی بحران ہجرت میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ کان کے اگست میں کیے گئے ایک سروے میں بھی معلوم ہوا تھا کہ تقریباً ایک پانچواں صہیونی گزشتہ 2 برس کے دوران مقبوضہ فلسطین سے ہجرت کرنے کے بارے میں سوچ چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے بارے میں یہودیوں کا منفی نظریہ: اسرائیلی مورخ کا اعتراف
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونیت مخالف یہودی مورخ ایوی شلائم نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر ملاقات کا فیصلہ کروں گا
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
دسمبر
نیتن یاہو کے واشنگٹن کے اخراجات؛ ہارے ہوئے گھوڑے پر ٹرمپ کا جوا
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حال ہی
فروری
جب سے عمران خان کی بے ساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی، مریم نواز
?️ 9 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز
مارچ
فلسطینی کس امید پر لڑ رہے ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عید
جون
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون
?️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر
جولائی
واشنگٹن کا واقعہ بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی سازش ہے:طالبان
?️ 30 نومبر 2025 واشنگٹن کا واقعہ بیرونی خفیہ نیٹ ورکس کی سازش ہے:طالبان قطر
نومبر
کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد سیکیورٹی پر سوالات
?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں کراچی پولیس آفس پر
فروری