?️
سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوجیوں کےحملے کے بعد چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
العہدچینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے،اس سلسلے میں صہیونی ملیشیا نے مغربی کنارے پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے پر صیہونی فوجیوں کے اس وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ صیہونیوں نے جھڑپوں کے دوران چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک حد تک جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں، یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم صیہونیوں کو ان کے ماضی کے جرائم کا تاوان ادا کرنے کے بجائے اب نئے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے امید واروں کے لسٹ جاری کر دی
?️ 12 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے
فروری
نیٹو کی عمارتوں میں مشکوک لفافے دریافت
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کی سکیورٹی سروسز نے بیلجیم میں اس اتحاد کی عمارتوں
فروری
صہیونی پارلیمنٹ کے سامنے نیتن یاہو کے مخالفین کے 115,000 افراد کا اجتماع
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے اعلان کیا کہ
مارچ
ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
?️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے
جون
چین اور جنوبی کوریا کی دوستی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:چین کے سربراہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ ملک اور
جولائی
غریبوں کو کبھی کسی حکومت نے سہولت نہیں دی: وزیراعظم
?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریبوں اور کم
نومبر
اوباما نے غزہ جنگ کا ذمہ دار کسے کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر اوباما نے غزہ جنگ کے بارے میں
نومبر
حماس ایک لافانی خیال
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی
نومبر