🗓️
سچ خبریں:24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے مغربی کنارے میں 15 مزاحمتی کارروائیاں کیں جبکہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں 3 فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔
مقبوضہ فلسطین کے خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی افواج کے درمیان 15 مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں، فلسطین آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ان میں سے 6 جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس میں واقع ’شعفاط‘ کیمپ اور ’الخضر‘ بستی میں ہوئیں، جن میں صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا، یہ تنازعات "رام اللہ” کے مغرب میں "نبی صالح” کے گاؤں، "تلکرم” میں "راس شومر” اور "بیت لحم” میں "الخضر” کی بستی تک بھی جا پہنچے۔
مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین جنین کے قصبے "مقیبلہ” کے قریب واقع "سالم” اور "دوتان” چوکیوں نیز قابض حکومت کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر گولہ باری کر کے اس علاقے سے بحفاظت واپس چلے گئے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ القدس میں واقع بستی "بسجات زئیف” میں فائرنگ سے ایک خاتون آباد کار زخمی بھی ہوئی جبکہ مزاحمتی فورسز کے جوانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع جنین قصبے میں "الجلمہ” اور "قلندیا” کی چوکیوں پر دیسی ساختہ بم پھینکے،اس کے علاوہ الخلیل کے شمال میں العروب کیمپ کے فلسطینی نوجوانوں نے گھر میں بنایا ہوا آتش گیر مواد (مولوتوف کاک ٹیل) پھینک کر قابض فوج کو پیچھے دھکیل دیا۔
مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا کہ گزشتہ 13 جنوری سے 19 جنوری 2023 تک، وہ اسرائیلی فوج کے خلاف 250 آپریشنز کرنے میں کامیاب ہوئے۔
مشہور خبریں۔
ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل
🗓️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر
دسمبر
ٹویٹر کے ہفتے بھر کے عدم استحکام کا خاتمہ
🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریںٹویٹر سوشل نیٹ ورک نئے مالک ایلون مسک کے انتظامی دور
نومبر
عراقی عوام کا ہر طبقہ صیہونیوں کا مخالف
🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی ثقافتی شخصیات نے ایک بیان میں اربیل سمٹ کی شدید
اکتوبر
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا جلد اڈیالہ جیل کا دورہ کرنے کا فیصلہ
🗓️ 1 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی
جنوری
ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے مگر ان پر تنقید کی گئی،چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ
🗓️ 8 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ اپنے
اپریل
نجکاری کمیشن بورڈ کی پاور فرم کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی منظوری
🗓️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)بورڈ آف پرائیویٹائزیشن کمیشن نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ
ستمبر
امریکی طرز عمل نے افغانستان میں تباہی مچائی ہے:احمد مسعود
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:پنجشیر فرنٹ کے رہنما احمد مسعود کا کہنا ہے کہ میں
جولائی
632000 یمنی بچوں کی زندگی خطرے میں
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ
ستمبر