سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں اورصیہونی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج (پیر کو) مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کی ہیں، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض حکومت کی فورسز نے "قسام صابر” اور "محمد حسن حمد” کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ سے گرفتار کر لیا۔
جبکہ الخلیل صوبے میں اسرائیلی فورسز نے بیت عوا (جنوبی) کے رہائشی موسیٰ سویطی اور عزنا (مغرب) سے خلیل عواوده کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
درایں اثنا قابض حکومتی فورسز نے یروشلم کے شمال مغرب میں واقع بدوکے علاقے سے عمیر عبدالفتاح حمیدان اور مشرقی نابلس کے النصاریہ سے مسعد البلوی اور مغرب میں بیت لاذقیہ کے علاقے سے رام اللہ صابر المفرجہ کو گرفتار کر لیا۔
ان بڑے پیمانے پر حراستوں کے دوران متعدد فلسطینیوں اور صیہونی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے،واضح رہے کہ یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب حالیہ دنوں میں فلسطینیوں اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کو انتباہ دیا ہے کہ اپنی دہشتگردی کا خاتمہ کردیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے۔