?️
سچ خبریں:مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد نابلس کے جنوب میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ایک صہیونی آبادکار زخمی ہوگیا۔
فلسطین الیوم نیوز سائٹ کے مطابق مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 4 شوٹنگ آپریشنز نیز فلسطینیوں کی صہیونی فوجیوں اور آباد کاروں کے ساتھ 12 جھڑپیں ریکارڈ کی گئیں۔
واضح رہے کہ ان مزاحمتی کارروائیوں میں اسرائیلی فوجیوں اور دو آبادکاروں کے زخمی ہونے، دو دیسی ساختہ بموں اور چار آگ لگانے والی بوتلوں کے پھٹنے، آباد کاروں پر پانچ حملے اور ان کی دو کاروں کی تباہی ریکارڈ کی گئی۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے یہ بھی اعلان کیا کہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ، آگ لگانے والی بوتلیں اور دستی بم پھینکے جانے کے 21 واقعات پیش آئے، جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا۔
اس رپورٹ کے مطابق تازہ ترین کارروائی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس شہر کے جنوب میں حوارہ کے علاقے کے قریب فلسطینی مجاہدین نے جمعہ کی صبح ایک صہیونی آبادکار کو زخمی کر دیا۔
صہیونی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ رات کو حوارہ کے علاقے میں ایک فلسطینی کار سے اسرائیلی کار کی طرف فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اس واقعے کے نتیجے میں اسرائیلی کار کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔


مشہور خبریں۔
مسلسل دسویں روز روپے کی قدر میں کمی،
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج
ستمبر
ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے والا ہے؟
?️ 15 ستمبر 2025ہولوکاسٹ سے غزہ تک کا تسلسل اور کیا اسرائیل کا حباب پھٹنے
ستمبر
الشفاء ہسپتال پر حملہ آوروں کے حملے میں 100 شہید
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ
مارچ
غزہ کے تئیں عرب ممالک کی بے حسی
?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے
جولائی
ملک بھر میں 6 ستمبر یوم دفاع قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
?️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا
ستمبر
عسکری اور سٹریٹجک امور کے تجزیہ کار: تہران کے حق میں ایک نئی ڈیٹرنس مساوات قائم ہو گئی ہے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا حوالہ
جون
عمان نے اسرائیلی پروازوں کا گزرنا منسوخ کیا
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Ha’aretz نے پیر کے روز خبر دی ہے کہ
اکتوبر
الاقصیٰ طوفان کے 100واں دن پر ایک نظر
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے 100ویں روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے
جنوری