?️
سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 20 مزاحمتی کاروائیاں کی گئیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق معطی ڈیٹا سینٹر نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 مختلف مزاحمتی کاروائیاں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
مرکز نے اس بات پر زور دیا کہ ان کاروائیوں میں دو فائرنگ، ایک اسرائیلی واچ ٹاور کو آگ لگانا، صیہونی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ 12 جھڑپیں شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق ان کاروائیوں میں ایک صیہونی فوجی اور 5 قابض آباد کار زخمی ہوئے ہیں،درایں اثنا صیہونی فوج کی بھرپور حمایت کے ساتھ آج بروز منگل باب المغاربہ کے داخلی راستے سے متعدد صیہونی آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا۔
اس حملے کے دوران صیہونی فوجی بھاری تعداد میں مسجد اقصیٰ کے دروازوں اور صحنوں پر تعینات تھے اور صہیونی حملے کی حمایت کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک کا ایک نیا میزائل تجربہ
اس سلسلے میں مقبوضہ بیت المقدس کے اسلامی اوقاف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ درجنوں صیہونی آباد کاروں نے آج صبح اشتعال انگیز کاروائیوں میں مسجد الاقصیٰ پر حملہ کیا اور تلمودی رسومات کا انعقاد شروع کردیا۔
صیہونی جارحیت کی شدت کے بعد، مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی قومی اور اسلامی گروہوں نے بیانات جاری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی حمایت اور حفاظت کے لیے فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کی ضرورت پر زور دیا۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی طلبا نے ’اے آئی ٹیکنالوجی کے موثر استعمال‘ پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
?️ 27 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا
جون
حیدر العبادی عراقی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست سے باہر
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی الصدر تحریک کے ایک دفتری ذریعے نے بتایا کہ عراقی
جنوری
صیہونی حکومت میں سیاسی تعطل جاری
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو کی جانب سے کیے گئے سروے میں بتایا
اگست
فارم 47 سے اقتدار میں آنے والوں سے بات چیت کسی صورت نہیں ہوگی. تحریک انصاف
?️ 2 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور
جون
رفح کراسنگ کا کنٹرول کس کے پاس رہے گا؟!صیہونی ذرائع ابلاغ
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رفح کراسنگ کے انتظام کے حوالے سے
مئی
اسرائیلی فوج کی حیرت انگیز مشق کی وجہ ؟
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج نے ایک حیرت انگیز فوجی
اگست
میران شاہ میں خودکش دھماکا
?️ 15 مئی 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میںپاک فوج کے
مئی
عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اس ملک میں ترکی کے زیلیکان بیس پر
اگست