?️
سچ خبریں:مغرب دہشت گرد گروہوں سے شر سے اسی لیے محفوظ ہے کیونکہ اس نے ایشیا کے مختلف حصوں میں انھیں سرگرم کر رکھا ہے۔
دہشت گردی سے صرف مغربی ایشیا، وسطی ایشیا اور قفقاز کے خطے کو خطرہ لاحق ہے جب کہ مغرب دہشت گرد گروہوں کے شر سے محفوظ ہے، واضح رہےکہ مغربی ایشیا ، وسطی ایشیا اور قفقاز کے خطے میں دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کے عمل کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہےان خطوں کے لیےکہ اس کے بہت سنگین چیلنجز پیدا ہوجائیں۔
یادرہے کہ مغربی ایشیائی خطے میں داعش کے منظر پر آنے سے مزید مغربی ممالک کے اہداف کی راہ مزید ہموار ہوئی، اگرچہ داعش جیسے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑائی نےمکمل طور پر نہ سہی لیکن پھر انہیں اس موقع سے محروم کر دیا، شام اور عراق میں داعش کے کمزور ہونے کے بعد ان دہشت گرد گروہوں نے دوسرے خطوں میں اپنے قدم جمانا شروع کیے یہاں تک کہ وہ اس وقت بھی بعض ممالک میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور لوگوں کو بھرتی کرکے آئے دن عدم تحفظ پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت خطے میں دہشت گرد گروہ اپنے ہی بنے ہوئے جال میں پھنس چکے ہیں اور اپنی دہشت گردانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے موقع کے انتظار میں ہیں،تاہم وسطی ایشیا اور قفقاز کے ممالک میں سعودی سرمایہ کاری کی وجہ سے وہابی انتہا پسندی پر اثر انداز ہونےکا وسیع پیمانے پر زمینہ فراہم ہے اس لیے پاکستان سے لے کر افغانستان تک،وہاں سے تاجکستان اور ترکمانستان تک وہابی مراکز موجودہیں جبکہ روسی وفاق بھی دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ نہیں ہےہے، کیونکہ بعض وفاقوں میں سعودیوں نے اپنے اثر رسوخ کی بنا پر ان علاقوں کو متاثر کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام اور عراق میں داعش میں شامل ہونے والے بہت سے دہشت گردوں کا تعلق وسطی ایشیا اور قفقاز سے تھا۔


مشہور خبریں۔
آخر کار امریکہ نے ایف 35 لڑاکا طیارے کی ناکامی کا اعتراف کر لیا
?️ 24 فروری 2021واشنگٹن {سچ خبریں} دنیا میں اپنی دھاک جمانے والے امیرکہ کو آخر
فروری
کراچی لٹریچر فیسٹیول نے فلسطین مخالف لکھاری کو مدعو کرنے پر معافی مانگ لی
?️ 17 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) انتظامیہ نے فلسطین
فروری
دیکھا آپ نے امریکہ میں احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ کیا ہوا؟: میکسیکو
?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: میکسیکو کے صدر نے غزہ کی حمایت میں مظاہرے کرنے
اپریل
فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت خطرے میں!
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی یوسف المبوح نے
دسمبر
کیا دنیا غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کو بھول چکی ہے ؟
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کے لوگوں کے قتل عام کو
مئی
وزیراعظم کی چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن
اکتوبر
مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ: شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو ملاقات کی دعوت دے دی
?️ 20 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز
دسمبر
ہم اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کے حامی ہیں: چینی صدر
?️ 16 جون 2023چین کے سرکاری ریڈیو سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر
جون