🗓️
سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے سعودی عرب میں مغربی سفارتی عہدہ داروں کی نقل وحرکت اور لبنان کے ساتھ اس کے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
آج جمعرات کو لبنانی اخبار الجمہوریہ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی اور فرانسیسی سفارتکاروں کے ریاض کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ دورےمغربی ایگزیکٹو کاروائی کی عکاسی کرتے ہیں جو لبنان میں سعودی فریق کی شراکت کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔
اخبار نے خصوصی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی اور امریکی سفیروں کے سعودی دارالحکومت ریاض کا دورہ لبنان میں حکومت سازی کو مسلط کرنے کے لئے سعودی فریق کی شراکت سے امریکی اور فرانسیسی ایگزیکٹو اقدامات کی عکاسی کرتا ہے،اس سوال کے جواب میں کہ اس سے پہلے کہ سعد حریری نے استعفیٰ دے دیں اور معافی مانگ لیں کیا اس دورے سے لبنان میں نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی ؟۔
ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ اس سفر سے معلوم ہوا ہے کہ فرانسیسی اور امریکی ان لوگوں سے ناراض ہیں جنہوں نےاس ملک میں اس حکومت کے قیام کو روکا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ حریری کی سربراہی میں حکومت کے قیام کی مخالفت نہیں کرتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر الحریری کے علاوہ کسی سنی شخصیت کی سربراہی میں نئی حکومت ان کے مدنظر ہوتی تو وہ کسی بھی طرح سے اس کا اظہار کرتے اور اس شخص کو متبادل کے طور پر پیش کرتے جبکہ ہم سب جانتے ہیں کہ لبنان میں کوئی راز کی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت لبنان ایک ایسے سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے جو خود حکومت تشکیل دینے کے عہدیداروں کی نا اہلی کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے کیونکہ سعد الحریری کو کئی ماہ قبل وزیر اعظم کے عہدے کے لیے دعوت دینے کے باوجود لبنان اب ایک معاشی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے لیرے کی قیمت کی تاریخی گراوٹ آئی ہے اور اس کا اثر بجلی اور دواؤوں جیسے دیگر زندگی کے مسائل میں بحران کی شکل میں ظاہر ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
نبیہ بیری کی جانب سے واشنگٹن پوسٹ میں ان سے منسوب الفاظ کی تردید
🗓️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا کہ ایران
نومبر
بنگلہ دیش کی وزیراعظم بھارت پہنچیں
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا نے تصاویر شائع کرکے اعلان کیا
اگست
ایک سیاستدان جیل سےنکلنے، دوسراجیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 10 دسمبر 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا
دسمبر
جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے 190 مسافر بازیاب کرالیے، 30 دہشت گرد ہلاک
🗓️ 12 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی
مارچ
خیبرپختونخوا میں نیا وزیراعلیٰ نہیں آرہا، جنید اکبر خان
🗓️ 29 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے
جنوری
مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت
🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن
جنوری
صیہونی حکومت کے خلاف حماس کی 5 طاقتیں
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے جمعرات کے روز جنگ بندی کے خاتمے کے
دسمبر
سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا
🗓️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے
ستمبر