سچ خبریں:ایران نے مغربی ایشیا کے استحاکم سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں عدم استحکام اور منظم دہشتگردی کا سب سے بڑا سبب غاصب صہیونی حکومت ہے اور امریکہ کی جانب سے اس غاصب ریاست کی کھلی حمایت امریکی حکومت کے صلح پسندی کے کھوکھلے پن کی سب سے واضح دلیل ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے مغربی ایشیا کے استحاکم سے متعلق امریکی صدر کے اظہارات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مستحکم اور پر امن مشرق وسطی صرف اور صرف علاقائی ممالک کے مابین تفرقہ ڈالنے کی امریکی سیاست کو خاتمہ دینے، مشرق وسطی کو اسلحے سے بھرنے سے ہاتھ اٹھانے، ملکوں کے اقتدار اور جغرافیائی حدود کے احترام، غاصب صہیونی ریاست کی غیر مشروط حمایت سے منصرف ہونے اور اسی طرح ایران فوبیا کی پالیسی کا خاتمہ کر کے ہی تشکیل پا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک یہ غلط پالیساں اور بحران پیدا کرنا کرنے کے رویے کی اصلاح نہیں ہوگی مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہی ہوگا، کنعانی نے مسئلے فلسطین کے حوالے سے امریکہ کی عملی سیاست کو جوبایڈن کے دعووں کے برخلاف قرار دیا جو امریکہ کی مغربی ایشیا میں استحکام اور سلامتی کی کوششوں کی باتیں کرتے ہیں۔