سچ خبریں:مشرقی یوکریں میں ہونے والے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک میں جنگ شروع ہونے کے چھ ماہ بعد مشرقی یوکرین کے زیادہ تر شہری جو عموماً روسی نژاد ہیں، روس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اینڈ سوشل اسٹڈیز آف دی کریمیا کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ کے 94% شہری روس میں شامل ہونا چاہتے ہیں جبکہ یہ تعداد عوامی جمہوریہ لوہانسک کے شہریوں کے لیے 93% ہے۔
اس کے علاوہ کے زاپروژیا کے علاقے میں سروے میں شرکت کرنے والے 87 فیصد لوگوں نے اور خرسون کی 80 فیصد عوام نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تاہم ڈونیٹسک میں 86% اور لوہانسک میں 87% شہری روس میں شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ سروے 13 سے 14 ستمبر تک ڈونیٹسک اور لوہانسک پیپلز ریپبلک کے علاقوں میں 993 شرکاء کے ساتھ ساتھ زاپوریزیا میں 1000 اور خرسون کے علاقے میں 1000 لوگوں کے ساتھ کیا گیا،عوامی جمہوریہ ڈونیٹسک اور لوہانسک کے مقامی حکام کے ساتھ ساتھ زاپوریزیا اور خرسون نے اعلان کیا ہے کہ ان علاقوں کی روس میں شامل ہونے پر ریفرنڈم 23 سے 27 ستمبر تک کرایا جائے گا۔