?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں ، لندن میں آصف زرداری ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں ان کی حکومتوں نے 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا ، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا ، جب کہ پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے ، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، آئندہ عام انتخابات 1100 سیٹوں پر ہوں گے، اور پی ٹی آئی کے علاوہ ان سیٹوں پر کوئی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کر سکتی، الیکشن آنے دیں میدان بھی ہوگا گھوڑا بھی ہوگا اور ہم بتائیں گے الیکشن کیسے لڑے جاتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ سے ہیلتھ کے مسائل حل ہوں گے ، جس پر ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکے گا، نجی ہسپتال جائیں تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی، حادثے میں زخمی شخص کا بھی صحت کارڈ کے تحت فوری علاج ہو سکے گا، صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہوگا، امیر لوگ تو بیرون ملک جاکر اپنا علاج کرواتے ہیں، مساوات قائم ہوگی وہی علاج غریب کا ہوگا جو امیر کا ہوتا ہے، جب تک پرائیویٹ سیکٹر آگے نہیں آئے گا کبھی بھی مسئلے حل نہیں ہوسکتے ، اچھے ہسپتال بنیں گے تو یہ عوام کیلئے فائدہ ہے ، یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، سندھ حکومت صحت انصاف کارڈ میں اپنا حصہ ڈالیں ، تمام پریس کلبوں کے ممبران کو صحت کارڈ دینے جارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراق میں اسرائیلی جاسوسی اڈے کا حشر
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے جمعرات کی صبح ایک
دسمبر
بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی
?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو
جولائی
عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر
?️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے
دسمبر
یوکرین کے بارے میں ٹرمپ نے بھی عقلمندی کی بات کی
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ واشنگٹن
جولائی
القسام کا زمینی جنگ کے بارے میں اہم بیان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے دشمن کی مبینہ فوجی
اکتوبر
تیونس کے2022 کے آئین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:النہضہ تیونس
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کی النہضہ تحریک نے اعلان کیا کہ اس ملک کے
اگست
جس ملک کی عوام نے انتخابات کا نام تک نہیں سنا وہ ایرانی انتخابات پر تنقید کرتے ہیں!!!
?️ 19 جون 2021جدہ (سچ خبریں) ایران میں گذشتہ روز صدارتی انتخابات برگزار ہوئے جس میں
جون
امریکی خصوصی ایلچی کے دورہ عراق کے خطرناک مقاصد:عراقی میڈیا
?️ 20 جون 2026سچ خبریں:عراقی میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی
جون