?️
سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے مشرق میں مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر صیہونی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں کی اطلاع دی ہے۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے غزہ کے مشرق میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں کو اپنے فضائی اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں،صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے ایک جنگے طیارے نے غزہ کے مشرق میں واقع ملکہ کے علاقے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کے مشاہداتی ٹاورز میں سے ایک پر 2 میزائل داغے اور اسے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ غزہ کے مشرق میں واقع حجر الدیک اور الزیتون کے درمیان کے علاقے میں ایک اور مشاہداتی ٹاور کو صیہونی حکومت کے توپ خانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
درایں اثنا خانیونس کے مشرق میں بھی فلسطینی مزاحمتی فورسز کے ٹھکانے کو توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا،تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی فوج کے یہ حملے اور غزہ کی پٹی کی سرحدوں کے قریب فلسطینیوں کو نشانہ بنانا فلسطینی قوم کے خلاف تل ابیب کی پے درپے جارحیت کے تناظر میں ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے کم از کم 22 فلسطینی زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: غزہ اور مغربی کنارے کیا ہونے جا رہا ہے؟
اس رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام غزہ کے مشرق میں ان پر صیہونی فوج کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے،صیہونی فوجیوں نے غزہ کے مشرق میں صیہونی علاقوں کو الگ کرنے والی دیوار کے قریب جمع ہونے والے فلسطینیوں پر صیہونی فوجی ٹھکانوں اور گاڑیوں کے اندر سے گیس بم اور آنسو گیس کے گولے برسائے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف چھتیس ہفتے سے مظاہرے جاری
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں
فروری
ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات
جون
غزہ میں شہداء کی بڑھتی تعداد
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی جرائم کے تسلسل میں نیتن یاہو نے
اکتوبر
2022 میں جاپانی طالب علموں کی خودکشی کا ریکارڈ قائم
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:جاپانی حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ
مارچ
ترکی کے کان کنوں کی موت کا عالمی ریکارڈ
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:عالمی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ترکی کان کنی کے حادثات میں
اکتوبر
اسرائیل پر غزہ میں جرائم کا مقدمہ چلایا جائے
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے غزہ کی پٹی میں
نومبر
فلسطینی صحافی کے قتل کا کیس عدالت میں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی صحافیوں کی تنظیم کے سیکرٹری ناصر ابوبکراور صحافیوں
ستمبر
وزیر خزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے متعلق اعلامیہ
?️ 25 فروری 2021ویب ڈیسک (سچ خبریں) وزیر خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی
فروری