?️
سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ میں الشفاء، المعمدانی اور انڈونیشیا تین اسپتالوں کی خطرناک صورتحال اور زخمیوں کے لیے ادویات اور علاج کی کمی کی اطلاع دی ہے۔
غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت 42ویں دن میں داخل ہو رہی ہے جبکہ اس حکومت کے درندہ صفت فوجیوں نے اسپتالوں اور طبی مراکز کے علاوہ مساجد، ایندھن کی تقسیم کے مراکز اور دیگر شہری بنیادی ڈھانچے پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری
خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلات تاحال بند ہیں جبکہ اس دوران صیہونی فوج نے خان یونس کے مشرق میں بمباری کی،اس بمباری کے ساتھ ہی اس علاقے میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
صیہونی حکومت کے فوجیوں نے الشفاء اسپتال کے وارڈز کے اندر گھومتے ہوئے اس کے اندر ایک بم کا دھماکہ کیا۔
صہیونی فوجی الشفاء ہسپتال میں ادویات، بلڈ بنک اور خوراک کو روک رہے ہیں، قابضین نے الشفاء اسپتال کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور صیہونی حکومت کے ٹینک الوحدہ اسٹریٹ پر موجود ہیں۔
دوسری جانب المعمدانی ہسپتال کے اردگرد تنازعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور وہاں صورتحال انتہائی مشکل اور خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ کا دفاع کرنے والے مزاحمتی تحریکوں کے راکٹ
خبر رساں ذرائع نے انڈونیشیا ہسپتال میں علاج اور ادویات کی عدم دستیابی کے باعث سینکڑوں زخمیوں کی خطرناک صورتحال بتائی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کا عزم
?️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے
مارچ
چین کے حق میں عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا کو انٹرویو
جون
غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والا بیڑا خطرناک علاقے میں داخل
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے والے بیڑے نے واضح کر
اکتوبر
میاں صاحب، پارٹی میں کام کرنے والوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے، حمزہ شہباز
?️ 26 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعلیٰ
دسمبر
آڈیو لیکس سامنے آنے کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کا ایک بار پھر تحقیقات کا مطالبہ
?️ 24 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں معروف شخصیات کی مبینہ طور پر نجی
اپریل
شہداء کے جسموں کو پگھلانے والا صہیونی اسلحہ
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے
دسمبر
امریکہ کی جانب سے بالٹک ریاستوں کو یوکرین کو ہتھیار بھیچنے کی اجازت
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: واشنگٹن کے محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے
جنوری
مہنگائی کی شرح کم نہ کی تو روپے کی قدر میں اور کمی ہو گی: مشیر خزانہ
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ
نومبر