🗓️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک تقریر میں مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کے معاندانہ اقدامات کو مسلمانوں کے مقدسات پر کھلا حملہ قرار دیا۔
المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسن البغدادی نے مقبوضہ علاقوں میں، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اور شیطانی اقدامات کی شدید مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا کہ مسجد الاقصی کے خلاف صہیونیوں کے اقدامات مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرتے ہیں، ان کارروائیوں اور حملوں کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔
لبنانی شخصیت نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے وحشیانہ اقدامات کا مقابلہ کرنا ہوگا، قبل ازیں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں مسجد اقصیٰ کے دفاع میں فلسطینی عوام سے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی حمایت میں اور مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے اور جمعہ کے دن مسجد کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کو بھی مسجد الاقصی کے خلاف اس کے معاندانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی موجودہ پالیسیوں کے جاری رہنے کے نتائج صہیونی حکام کو بھگتنا ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم
🗓️ 20 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے
دسمبر
پاکستان نے امریکا سے افغان پناہ گزینوں کی آبادکاری کی پالیسی پر وضاحت مانگ لی
🗓️ 1 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا سے دیگر ممالک میں موجود
مارچ
Superstar pastry chef’s ‘food porn’ has Instagram drooling
🗓️ 29 جون 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ایف بی آئی اور یوکرینی جاسوسوں کا ٹویٹر کو متعدد صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم
🗓️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایف بی آئی نے ٹویٹر سے کہا ہے کہ وہ درجنوں
جون
’انڈیا اور بنگلہ دیش میں کوئی فرق نہیں‘، محبوبہ مفتی کے بیان پر تنازع
🗓️ 21 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے
دسمبر
آم کی تازگی معلوم کرنے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
🗓️ 10 مارچ 2021ٹوکیو(سچ خبریں) پھلوں کی تازگی معلوم کرنا ایک حد تک کافی مشکل
مارچ
غزہ میں جنگ کے بعد دوسرا دن؛حماس کی فتح کا جشن اور اسرائیل کی ناکامی
🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے بعد القسام بریگیڈز کے نقاب پوش
جنوری
استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: ایران کے بانی انقلاب اسلامی کی 33ویں برسی کے موقع
جون