?️
سچ خبریں:حماس نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر اجتماعی حملہ کرنے کے اقدام کو آگ کے ساتھ کھیلنا قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔
العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے صہیونیوں کو آگ سے کھیلنے کے بارے میں خبردار کیا ہے، حماس نے کہا کہ قابض حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر جمعرات کو اجتماعی حملہ کرنے کی اجازت دینا آگ سے کھیلنے اور علاقے کو کشیدگی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے جس کے لیے قابض پوری طرح سے ذمہ دار ہیں۔
حماس نے تاکید کی کہ ہم اپنی قوم کے غیرت مند نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے اور قدس شہر میں اپنی شناخت ، اپنے دین اور اپنے قبلہ اول کے دفاع کے لیے متحرک ہونے کی دعوت دیتے ہیں، حماس نے مزید کہا کہ قابضین کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسجد اقصیٰ کی وقتی اور مقامی تقسیم اور ہمارے مقدس مقامات کو یہودیانے کے منصوبے پورے نہیں ہو سکیں گے اور اس قابض ریاست کے مذموم مقاصد حاصل نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی پولیس کی جانب سے جمعرات کو مسجد الاقصی پر آباد کاروں کے بڑے پیمانے پر حملے کی پشت پناہی صیہونی دشمن کے ساتھ جنگ اور تنازع شروع کرنے کی چنگاری ثابت ہوگی۔


مشہور خبریں۔
مغربی ممالک کے عوام اسرائیل کے ساتھ ہیں یا فلسطین کے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ اور اٹلی میں ہزاروں افراد فلسطینی قوم کی حمایت
اکتوبر
یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک
فروری
مریم نواز کا خلاف توقع فیصلہ
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے امید
جولائی
تل ابیب پر مزاحمتی حملے
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے آج خبر
مئی
حکومت کی طرف سے پیکا سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس
?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا
مئی
گارڈین کی رپورٹ مقبوضہ علاقوں میں ایران کے وسیع جاسوسی نیٹ ورک پر
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے
جولائی
سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد
?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی
دسمبر
سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا حکم دے دیا
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کراچی کے
نومبر