مسجد اقصیٰ پر ایتمار بن گویر کے حملے میں فلسطینی کی شہادت

مسجد اقصیٰ

?️

سچ خبریں:     صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر نے آج منگل کی صبح سخت حفاظتی اقدامات کے تحت مسجدِ الاقصیٰ پر حملہ کیا۔

اس کارروائی سے قبل اقوام متحدہ اور مصر نے صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی پر بن گویر کے حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور مصر نے اپنے ایک پیغام میں بنجمن نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایتمار بن گویر نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا تو انہیں حماس کو اس قسم کے ردعمل سے روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جنین بٹالین نے اعلان کیا کہ قابض صہیونی افواج کے حملے کے دوران جنین کے المساوارہ محلے پر اس نے گولی چلائی۔

مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ استقامتی جنگجوؤں اور صیہونیوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد قابض اس علاقے میں مطلوب فلسطینیوں میں سے ایک کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے اور انہیں اس علاقے سے پسپائی اختیار کرنی پڑی۔
صیہونی قابض فوج نے آج منگل کی صبح بیت لحم کے جنوب میں الدہیشہ کیمپ میں ایک 15 سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ الدہیشہ کیمپ پر حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں جس کے دوران آدم عصام شاکر عیاد نامی 15 سالہ نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مشہور خبریں۔

 عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے:پاکستان

?️ 8 ستمبر 2025 عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے:پاکستان کا مطالبہ

کلبھوشن کیس: پاکستان نے بھارت کی مذموم کوشش ناکام بنا دی

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان نے بھارت

ضاحیہ بیروت پر حملے میں ۵ افراد شہید اور ۲۸ زخمی

?️ 25 نومبر 2025 ضاحیہ بیروت پر حملے میں ۵ افراد شہید اور ۲۸ زخمی

وزیراعلی پنجاب کا مستحق افراد کے لیے فلاحی پروگرام مریم کو بتائیں کا آغاز

?️ 16 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مستحق افراد کے

غزہ جنگ بندی پر مبنی معاہدے کے بارے میں سی آئی کے سربراہ بیان

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے دعویٰ

اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش

?️ 13 جون 2024سچ خبریں: فلسطین لیبریشن فرنٹ(ساف) کے پانچ ممالک میں سابق سفیر نے

صومالیہ فوج کے ہاتھوں الشباب تنظیم کے 200 دہشت گرد ہلاک

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:صومالیہ فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجی

غزہ میں سردی سے جم جانے والے بچوں کے بارے میں یونیسف کا مطالبہ

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:یونیسف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی بچوں تک امداد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے