?️
سچ خبریں:اردن کے شاہ نے کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ منصفانہ طور پر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے اور دنیا میں استحکام ، سلامتی اور امن قائم نہیں ہوگا۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لئے فلسطینی عوام کے تمام جائز حقوق کو پورا کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین اردن کے لئے پہلا اوراہم مسئلہ ہے، اردن کے بادشاہ نے پرامن عمل کو متحرک کرنے اور اس کی دو ریاستوں کے حل کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اپنے ملک کی کوششوں پر زور دیا ، انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں القدس میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کی حمایت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یروشلم کے مقدس مقامات کی حمایت اور اس کی عرب ، اسلامی اور عیسائی شناخت کی تائید کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ اردن نے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو ٹھوس اصولوں جیسے سچائی ، واضح اور شفافیت کی بنیاد پر استوار کیا ہے اور تعاون اور ہم آہنگی کے اصول پر علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو مستحکم بنانے کی کوشش کی ہے، اردنی بادشاہ نے کہا کہ ہم دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے تو ہم انہیں اپنے معاملات میں بھی کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی
?️ 8 جنوری 2022نیویار ک(سچ خبریں) بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی
جنوری
Oka Antara plays police detective in new crime series ‘Brata’
?️ 30 جون 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
پہلی بار پاکستانی خاتون کو ڈیانا لیگیسی ایوارڈ سے نواز دیا گیا
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار روحیل فاؤنڈیشن
مارچ
امریکہ اور برطانیہ کے یمن کے خلاف حملہ کیسا رہے گا؟
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اعلان کیا کہ امریکہ اور انگلستان نے یمن
جنوری
غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال؛اقوام متحدہ کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے
اکتوبر
اپوزیشن حکومتی سینیٹرز سے رابطہ کر رہی ہے:وزیراعظم
?️ 9 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ
مارچ
اسرائیلی حکومت کے لیے میرون بیس کے خلاف اہم کارروائیوں کا پیغام
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے بڑے ڈرون ہرمیس 450 کو
فروری
میانمار میں انسانی حقوق کی تباہی، اقوام متحدہ حیران
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او
دسمبر